ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما کی بوئنگ کے صدر سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-07
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

واشنگٹن//
جمعہ کو واشنگٹن میں سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے چارلسٹن ساؤتھ کیرولائنا میں امریکی طیارہ ساز کمپنی ’’ بوئنگ‘‘ کے ایک مرکز کا دورہ کیا جہاں ریاض ایئر لائنز، سعودی عربین ایئر لائنز اور بوئنگ کے درمیان 787 ڈریم لائنرز طرز کے 121 طیاروں کی خریداری کے حالیہ معاہدے کا جشن منایا گیا۔ بوئنگ کی تاریخ میں مالیت کے لحاظ سے یہ پانچواں سب سے بڑا سودا ہے۔
اس موقع پر شہزادی ریما نے بوئنگ کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ کالہون، بوئنگ ٹیم اور دیگر شرکا سے ملاقات کی۔ تقریب میں جنوبی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم، گورنر ہنری میک ماسٹر، ریاض ایئر لائنز کے سی ای او ٹونی ڈگلس اور سعودی ایئر لائنز کے سی ای او ابراہیم الکوشی بھی شریک تھے۔
سعودی سفیرہ نے تقریب میں خطاب کیا اور کہا سعودی امریکہ تجارتی تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1945 میں دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے امریکی پائلٹوں میں سے ایک پائلٹ جو گرانٹ نے سعودی عرب کے لیے امریکی ساختہ ڈگلس ڈی سی طیارے کی کمان سنبھالی تھی۔ یہ طیارہ امریکی صدر فرینکلن ڈیلانو روزویلٹ کا شاہ عبد العزیز کو تحفہ تھا۔ یہ تحفہ دوستی کی علامت ہے اور سعودی ایوی ایشن کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ یہ پہلا طیارہ تھا جس نے سعودی عرب کے لیے پہلی قومی ایئر لائنز کا افتتاح کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن صدر روزویلٹ اور شاہ عبدالعزیز کے درمیان آٹھ دہائیوں قبل شروع ہونے والی دوستی اور شراکت داری آج بھی جاری ہے۔
سعودی سفیرہ شہزادی ریما نے طیاروں کے حالیہ معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف چند سالوں میں بوئنگ طیارے لاکھوں سیاحوں کو مملکت میں لے کر جائیں گے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کے لیے یہ پہلا سفر ہو سکتا ہے جو تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ان اسفار سے دونوں ملکوں کے لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زلزلے سے متاثرہ جاپان میں ہائی الرٹ جاری

Next Post

امریکا کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی

امریکا کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.