ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-17
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

 

واشنگٹن//
یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 52 واں روز ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ آپریشن کئی ماہ تک جاری رہے گا۔
دو یورپی ذمے داران کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے یورپی اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ "ان کا ملک یہ سمجھتا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ 2022ء کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے”۔
اس سلسلے میں متعدد ذمے داران امریکی نیوز چینل CNN کو یہ باور کرا چکے ہیں کہ اس بات کی قیاس آرائی مشکل کام ہے کہ یوکرین کی اراضی پر روسی فوجی آپریشن کتنی مدت تک جاری رہ سکتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین زمینی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور عسکری ہزیمت کا سامنا کرنے سے پہلے مذاکرات کے ذریعے مقاصد کا حصول نظر نہیں آ رہا۔
ادھر یوکرین کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی مدت طویل ہونے کے ساتھ ملک میں مادی اور جانی نقصان میں بھی اضافہ ہو گا۔ یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی انکشاف کر چکےہیں کہ ابھی تک جنگ میں ان کے 2500 سے 3000 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ روس 19000 سے 20000 فوجیوں کو کھو چکا ہے۔
روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو کیا تھا۔ تاہم ماسکو حکومت ابھی تک ماریوپول شہر کے سوا یوکرین کے بڑے شہروں پر کنٹرول نہیں حاصل کر سکی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں روسی افواج دارالحکومت کئیف کے اطراف سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اس کی وجہ فوج کو درپیش لوجسٹک مشکلات اور یوکرین کی جانب سے شدید مزاحمت بتائی جا رہی ہے۔ روس نے اس وجہ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کی افواج کا انخلا مشرقی یوکرین میں کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے واسطے عمل میں آیا ہے۔
کرملن ہاؤس کئی بار باور کرا چکا ہے کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ ان مقاصد میں کئیف کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔
یوکرین اس بات کی بین الاقوامی ضمانتوں کا مطالبہ کر رہا ہے کہ مستقبل میں روس اس پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔ البتہ نیٹو اتحاد میں شمولیت کی کوششوں کے موقف پر کئیف حکومت نے کچھ لچک ظاہر کی ہے۔
متعدد مغربی ممالک یہ باور کرا چکے ہیں کہ فریقین کی ہٹ دھرمی اور اپنے مطالبات اور اہداف پر ڈٹے رہنے کے نتیجے میں اس بحران کا جلد کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس نے گوگل پر دوبارہ 144000 ڈالر کاجرمانہ لگایا

Next Post

نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.