منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سربیا میں 14سالہ طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ

8 بچے اور گارڈ ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بلغر//
سربیا کے ایک اسکول میں مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور 8 طلبا ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کے شہر بلغراد کے ’ولادیسلاو ربنیکر اسکول‘ میں مسلح ملزم نے اندر گھس کر پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا اور پھر طلبا پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
فائرنگ میں 8 طلبا اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ 5 طلبا زخمی ہوگئے۔ حملہ آور بھی اسی اسکول میں پڑھتا تھا۔
زخمیوں میں سے ایک حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ دیگر 4 کی بھی سرجری کی گئی ہے۔
پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کا پستول استعمال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسی اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔
پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی فائرنگ کے محرک کا تعین ہوسکا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ سربیا میں بندوق کے سخت قوانین کے باعث فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں تاہم مغربی بلقان میں 1990 کی دہائی میں جنگوں اور بدامنی کے بعد شہریوں کے پاس لاکھوں غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جنھیں ہتھیار جمع یا رجسٹر کرانے کے لیے کئی عام معافی کی پیشکش کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہزادہ ہیری کو شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں بڑے چیلنج کا سامنا

Next Post

اسد حکومت کو شامل کرنے کی کوششوں کو احتیاط سے جانچیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

اسد حکومت کو شامل کرنے کی کوششوں کو احتیاط سے جانچیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.