پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے کام کر رہی ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-29
in قومی خبریں
A A
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت ٹیکنالوجی کوہر کسی کے لیے آسان اور قابل رسائی بنا کر اسے جمہوری بنانے کے لئے کا کام کررہے ۔
مودی نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پھیلاؤ کے ساتھ آج ہر گاؤں میں ڈیجیٹل انٹرپرینیور تیار ہو رہے ہیں اور عام لوگ بینکنگ اور ادائیگی کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم ملک بھر میں 91 ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کر رہے تھے ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے منعقدہ تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "آج آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کی یہ توسیع آل انڈیا ایف ایم بننے کی طرف ایک بڑا اور اہم قدم ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹر کا یہ آغاز ملک کے 85 اضلاع کے دو کروڑ لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا، "حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ ہندوستان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرپائے اس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ہندوستانی کے پاس مواقع کی کمی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا، اسے سستی قیمت پر رکھنا اس کے لیے ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ کئی مرکزی وزرائ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز اس پروگرام سے جڑے تھے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جس طرح گاؤں گاؤں اوپٹیکل فائبرپہنچایا جارہا ہے ، موبائیل اور موبائیل ڈیٹا، دونوں کی قیمت اتنی کم ہوئی ہے کہ اس سے اطلاعات تک رسائی میں سہولت فراہم ہوگئی ہے ۔ گاوں گاوں میں نئے ڈیجیٹل صنعت کاربن رہے ہیں۔ نوجوان گاوں میں رہتے ہوئے ہی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر کمائی کررہے ہیں۔ چھوٹے موٹے دوکاندار، ریہڑی-پٹری والے ساتھی انٹرنیٹ اوریوپی آئی سے بینکنگ سسٹم کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے ماہی گیروں کو موسم کی درست معلومات، تاجروں کو نیٹ پر ملک کے کونے کونے میں اشیاء فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس سے بھی مستفید ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کی توسیع سے جن اضلاع کا احاطہ کیا جا رہا ہے ، ان میں ترقی کے نقطہ نظر سے بہت سے پسماندہ اضلاع اور بلاکس بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرق کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں اور ہمارے نوجوان دوستوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ مسٹرمودی نے کہا کہ میں آل انڈیا ریڈیو کو اس حصولیابی کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ نے روس، ازبکستان، بیلاروس اور کرغزستان کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Next Post

اسرائیل کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
Next Post
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل

اسرائیل کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.