قاہرہ//
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے سوڈان کے علما اور مذہبی حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری خون خرابہ اور خانہ جنگی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
منگل کی شام جامعہ الازھر کے مرکز برائے فتویٰ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، اسے فوری بند ہونا چاہیے۔
الازہر الشریف نے سوڈانی علماء اور شیوخ سے اپیل کی کہ وہ فتنہ کو روکنے، موجودہ جنگ کے شعلوں کو بجھانے اور سوڈانی عوام کی خونریزی روکنے کے لیے مداخلت کریں۔
منگل کی شام الازہر انٹرنیشنل سنٹر برائے فتویٰ کے ایک سرکاری بیان میں الازہر نے سوڈانی علماء، شیوخ اور دانشوروں کی طرف سے خونریزی کو روکنے، صفوں کو متحد کرنے، فوج کے دوبارہ متحد ہونے اور جنگ کی آگ بجھانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
الازہر نےمتحارب فریقین سے دانشمندی کا مظاہرہ کرنے، مذہبی اور انسانی بھائی چارے کے جذبے کو ترجیح دینے اور ہر اس چیز سے دور رہنے کا مطالبہ کیا جو تنازعات کو ہوا دے اور تصادم کا موجب بنے۔ بیان میں سوڈانی فوجی قیادت پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
الازہر نے خرطوم میں مصری سفارت خانے کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو اتاشی محمد الغراوی کی موت پر افسس کا اظہار یا جنہیں چند روز قبل خرطوم میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔