جالندھر//) پنجاب کے گرداس پور کے گاؤں شاہ پور گورایا میں گندم کی کٹائی کے دوران ایک کھیت سے پاکستانی ڈرون برآمد ہوا ہے ۔
بارڈر سیکورٹی فورس کے تعلقات عامہ کے افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم کے دوران کھیت سے ایک کواڈ کاپٹرڈی جے آئی میٹریس 300 آر ٹی کے برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت جوانوں نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے ڈرون پر فائرنگ کی تھی لیکن اس کی واپسی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ڈرون ہو سکتا ہے ۔