نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے تعاون سے وزارت ثقافت کی طرف سے یہاں 20 اور 21 اپریل کو دو روزہ سربراہی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ورلڈ بدھسٹ سمٹ کا موضوع "عصری چیلنجز کا جواب: فلسفیانہ انداز میں ” ہے ۔
یہ سربراہی اجلاس بدھ مت اور آفاقی خدشات کے حوالے سے عالمی بدھ قیادت اور اسکالرز کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے ، تاکہ ان معاملات کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لیے پالیسی آارا کو اکٹھا کیا جا سکے ۔ سمٹ میں یہ جاننے کی بھی کوشش کی جائے گی کہ عصری حالات میں بدھ مت کی بنیادی اقدار سے کس طرح تحریک اور رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
اس سمٹ میں دنیا بھر کے نامور اسکالرز، سنگھ کے رہنما اور دھرم کے پیروکار شرکت کریں گے ، جو عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور آفاقی اقدار کی بنیاد پر بدھ مت میں ان کا حل تلاش کریں گے ۔ چار موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا: بدھ مت اور امن، بدھ مت: ماحولیاتی بحران، صحت اور پائیداری، نالندہ بدھ روایت کی سرپرستی؛،بدھ دھم یاترا، زندہ وراثہت اور بدھ کے آثار: جنوبی، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے صدیوں پرانے ثقافتی تعلقات کی پائیدار بنیاد۔