ممبئی//) ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اتوار کو کالکاتانائٹ رائڈرس(کے کے آر) کے خلاف انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران سلو اوور بنائے رکھنے کے لئے ممبئی انڈینس کے کپتان سوریہ کمار یادو پر 12لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔
یہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں اوسط اوور ریٹ سے متعلق کورٹ آف کنڈکٹ کے تحت ممبئی کا پہلا جرم تھا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما پیٹ کے مشکلات کی وجہ سے ٹیم کی کمان نہیں سنبھال سکے اور سوریہ کمار نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت حالانکہ دوسری اننگ میں رائلی میرےڈتھ کی جگہ بطورامپیکٹ پلیئر بلے بازی کرنے کے لئے اترے تھے ۔
ممبئی نے کے کے آر کو17.4اوور میں 186رن کا ہدف حاصل کرکے پانچ وکٹ سے شکست دی۔