الریاض///
سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسزنے مقدس دارالحکومت میں 1,704 بھکاریوں کو پکڑا اور مملکت بھر میں چلائی جانے والی 47 جعلی مہمات کو ناکام بنایا۔
البسامی نے عمرہ سکیورٹی فورسز 1444ھ کے رہ نماؤں کی دوسری پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ منفی مظاہر کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ روبہ عمل ہے، جس میں بھکاریوں کو پکڑنا” بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ سکیورٹی فورسز کے منصوبوں نے ماہ رمضان میں اپنے اہداف حاصل کیے۔ فورسز ان کثافتوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جو عام طور پر رمضان کے آخری عشرہ دیکھی جاتی ہیں۔