جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کووڈ-19: سپریم کورٹ نے ریمڈیسیور، فیویپراویر سے علاج کے اثر کے حوالے سے دائرمفاد عامہ کی عرضی کو خارج کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-11
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں ریمڈیسیویر اور فیویپراویر دوائیوں کے اثر کو لے کر تنازعہ سے متعلق 2021 میں دائر مفاد عامی کی ایک عرضی پیرکے روز خارج کر دی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جج جے بی پاردی والا کی بنچ نے وکیل ایم ایل شرما کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ عدالت اس معاملے کی انکوائری نہیں کر سکتی۔ درخواست گزار نے بغیر ضروری منظوری کے کووڈ-19 کے علاج کے لئے ریمڈیسویراور فیویپراویرادویات کے استعمال اور بغیر کسی جائز لائسنس کے ان ادویات کی تیاری اور فروخت کے لئے 10 ہندوستانی دواساز کمپنیوں کے خلاف سنٹرل جانچ بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کرانے کی ہدایت دینے کی التجا کی تھی۔
مسٹر شرما نے اکتوبر 2021 میں دائر اپنی اس درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا تھا، جس میں بغیر منظوری کے کووڈ 19 کے علاج کے لیے ریمڈیسیور اور فیویپیراویر دوائیوں کے استعمال کا الزام عائد کیاگیاتھا۔ اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ پر بھی غورکیاتھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ریمڈیسویر، ہائیڈروکسی کلوروکوئن، لوپیناویر/ریٹوناویر اور انٹرفیرون ریگیمینز کا کووڈ-19 کے علاج میں کم یا کوئی اثر نہیں ہے ۔
درخواست گزار نے 15 اکتوبر 2021 کو شائع ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر انحصار کرتے ہوئے کہاتھا کہ ریمڈیسیور کے ساتھ کئی سو ٹرائل کیے گئے ہیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ ان ٹیسٹ میں یہ پایا گیا کہ اس دوا کاکووڈ-19 کے علاج میں بہت کم یا کوئی اثر نہیں ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریمڈیسیورفیویپراویراینٹی وائرل ادویات ہیں۔ کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج میں ان کی تاثیر ابھی بھی طبی ماہرین کے درمیان زیر بحث ہے ۔
مسٹر شرما نے دلیل دی تھی کہ کہیں بھی ان ادویات کو سرکاری طور پر کووڈ-19 بیماری کے علاج میں کامیاب قرار نہیں دیا گیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطالعہ 30 سے [؟][؟]زائد ممالک میں کیا گیا تھا۔ مجموعی شرح اموات، وینٹلیٹر کا آغاز اوراسپتال میں داخل مریضوں کے ہسپتال میں قیام کی مدت پر ان علاج کے اثرات کو دیکھاگیا۔
عدالت عظمیٰ نے ، تاہم ذکر کیاتھا کہ کووڈ-19 کے علاج میں ادویات کے طورپر ریمڈیسیویر اور فیویپیراویر کے استعمال کا مرکزکی جانب سے منظوری دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شبھمن گل کوہلی کا 973 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں: شاستری

Next Post

ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت : جگدیپ دھنکڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت : جگدیپ دھنکڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.