بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رائلز نے دہلی کو 57 رنوں سے روندا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-09
in کھیل
A A
بٹلر کی دوسری سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکتہ کو شکست، راجستھان فتحیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

گوہاٹی// سلامی بلے بازجوس بٹلر (79) اور یشسوی جیسوال (60) کی طوفانی نصف سنچری کے بعد ٹرینٹ بولٹ (29/3) اور یزویندر چہل (27/3) کی شاندار گیند بازی کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کے روز دہلی کیپٹلس کو 57 رنز سے شکست دے دی۔
رائلز نے دہلی کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں دہلی صرف 142 رنز بنا سکی۔
بٹلر اور جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے 51 گیندوں پر 98 رنز کی شراکت داری کی۔ جیسوال کا وکٹ گرنے کے بعد رائلز کی اننگ درمیانی اووروں میں سست پڑ گئی لیکن بٹلر نے آخری اووروں میں شمرون ہیٹمائر کے ساتھ 49 رنز جوڑ کر ٹیم کو 200 کے قریب پہنچا دیا۔
ہدف کا تعاقب کرنےاتری دہلی کوبولٹ نے پہلے ہی اوور میں دو جھٹکے دئے، جس سے ٹیم کبھی بھی ابھر نہیں سکی۔ دہلی کے لیے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے لیکن اس کے لیے انہوں نے 55 گیندیں بھی کھیلیں۔
دہلی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا اور انہیں پہلے اوور سے ہی جوس-جیسوال کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسوال نے اس شراکت میں جارحانہ کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں خلیل احمد کو پانچ چوکے لگائے۔ رائلز کو پاور پلے میں 68 رن تک پہنچانے کے بعد جیسوال نے 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
رائلز کا اسکور آٹھ اوور میں 96 رنز ہونے کے بعد دہلی نے ٹائم آؤٹ لیا اور ڈھائی منٹ کے بریک کے بعد رن ریٹ پر لگام لگانے کے منصوبے کے ساتھ لوٹے۔
وقفے کے بعد پہلے ہی اوور میں مکیش کمار نے یشسوی جیسوال (31 گیند، 11 چوکے، ایک چھکا، 60 رنز) کو آؤٹ کیا، جبکہ کلدیپ نے اگلے اوور میں سنجو سیمسن کا وکٹ لے کر رن ریٹ پر بریک لگادیا۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے اسپنرز کا شاندار استعمال کیا اور رائلز 15ویں اوور تک تین وکٹ گنوانے کے بعد 130 رنز ہی بنا سکی۔ بٹلر تاہم ایک سرے پر کھڑے رہے اور مناسب موقع آنے پر اپنے ہاتھ کھولے۔ بٹلر نے 16 ویں اوور میں مکیش کو لگاتار دو چوکے لگائے، جبکہ شمرون ہیٹمائر نے اگلے اوور میں ہم وطن روومین پاول کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ ہیٹمائر کو 15 رنز کے اسکور پر ایک زندگی بھی ملی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 21 گیندوں پر ایک چوکا اور چار چھکا لگاکر ناٹ آؤٹ 39 رنز بنائے۔ ہیٹمائر نے بٹلر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری کی۔ بٹلر نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 79 رنز بنائے اور ان کا وکٹ گرنے کے باوجود رائلز آخری پانچ اوورز میں 69 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔
دہلی کے لیے مکیش نے چار اوور میں 36 رن دے کر دو وکٹ لیے، جبکہ کلدیپ یادو (چار اوور، 31 رن) اور روومن پاول (دو اوور، 18 رن) نے ایک ایک وکٹ لیا۔ اینریک نورتجے نے چار اوورز میں 44 رنزدئے اور انہیں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔
ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی شروعات اچھی نہیں ہوئی۔ بولٹ نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر پرتھوی شا کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جبکہ اگلی ہی گیند پر منیش پانڈے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
صفر پر دو وکٹ گرنے کے بعد ریلی روسو نے دو چوکے لگا کر دباؤکم کیا لیکن وہ بھی پاور پلے کے آخری اوور میں 14 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم اس کے بعد للت یادو اور وارنر نے دہلی کی اننگ کو سنبھال لیا۔
للت نے 24 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناتے ہوئے وارنر کے ساتھ 64 رنز جوڑے، حالانکہ اس دوران مطلوبہ رن ریٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ جب دہلی کو آٹھ اوور میں 107 رنز درکار تھے، بولٹ نے للت کو آؤٹ کر کے اس ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔
للت کے آؤٹ ہوتے ہی دہلی کی وکٹوں کا گرنا شروع ہو گیا۔ چہل نے اکشر پٹیل کو دو رن پر پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ روومن پاول دو رنز بنانے کے بعد روی چندرن اشون کا شکار بنے۔ چہل نے 19ویں اوور میں ابھیشیک پورل کو آؤٹ کرنے کے بعد وارنر کی جدوجہد کو بھی ختم کردیا۔
سندیپ شرما نے آخری اوور میں نورتجے کو بولڈ کرکے دہلی کی اننگ 142/9 کے اسکور پر سمیٹ دی۔
تین میچوں میں دہلی کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ منگل کو ممبئی انڈینز سے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی کیمپ کے لیے 33 کھلاڑیوں کا انتخاب

Next Post

راہل کی نااہلی پر مودی کے خلاف کانگریس کی طرف سے کالے جھنڈے دکھانے کی کوشش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا

راہل کی نااہلی پر مودی کے خلاف کانگریس کی طرف سے کالے جھنڈے دکھانے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.