واشنگٹن///
امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 2.6ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی امداد میں فضائی نگرانی کے ریڈار، ٹینک شکن راکٹ اور ایندھن کے ٹرک بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یوکرین کو اب تک 35 ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کر چکا ہے۔
امریکی امداد پر واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین تنازع زیادہ سے زیادہ طویل کرنا چاہتا ہے۔