الجزائر///
الجزائر میں نامور صحافی احسان الکادی کو فارن فنڈنگ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق الجزائری عدالت نے صحافی احسان الکادی کو دو سال کی معطل سزا بھی سنائی ہے۔الجزائری حکومت کے سخت ناقد صحافی احسان الکادی کو گزشتہ سال 24 دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔