الریاض//
مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے مسجد حرام سے ایک پاکستانی سمیت متعدد بھکاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ افراد بیت اللہ شریف والے مقدس ترین مقام کے تقدس کا احترام کرنے میں ناکام ہوئے تھے اور اس عظیم مقام پر بھی بھیک مانگ کر اس کے تقدس کو پامال کر رہے تھے۔
جنرل سکیورٹی” نے "ٹوئٹر” پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا اور بتایا کہ ایک شہری مکہ کی مسجد حرام کے پاس برقی زینے استعمال کرنے والے راہگیروں سے بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ ایک مصری شہری بھیک مانگنے کی مشق کرتے ہوئے پکڑا گیا جو مسجد حرام کے قریب ایک دکاندار سے دست سوال دراز کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔