بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات

تمام چیف ایجوکیشن افسران کو تحقیقات کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in اہم ترین
A A
بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر//
جموںکشمیر حکومت نے ان شکایات کی جانچ کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے جن میں کچھ نجی اسکولوں نے والدین سے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) کی سفارش کردہ کتابوں کے علاوہ نصابی کتابیں خریدنے کو کہا ہے۔
حکومت کی طرف سے تحقیقات کا یہ حکم ان الزامات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے جن میں کہا گیا کہ کچھ نجی اسکول بشمول بعض بڑے اسکول والدین کو جے کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی سفارش کردہ کتابوں کے علاوہ پرائیویٹ پبلشروں کی کتابیں خریدنے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔
بتادیں کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق اس تعلیمی سیشن کیلئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کیلئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکساں نصاب ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے منگل کے روز وادی کے تمام چیف ایجوکیشن افسروں (سی ای اوز) کو اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرکے تین دنوں کے اندر کارروائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی طرف سے سی ای اوز کے نام جاری مکتوب میں کہا گیا’’محکمے کو والدین کی طرف سے مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ پرائیویٹ اسکول والدین سے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے یا ان کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں خریدنے کیلئے کہہ رہے ہیں‘‘۔
مکتوب میں کہا گیا کہ حکام نے اس عمل کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔حکمنامے میں چیف ایجوکیشن افسروں سے کہا گیا’’لہذا آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے زونل ایجوکیشن افسروں کے ساتھ اس معاملے کی گہرائی سے جانچ کریں اور تین دنوں کے اندر ڈائریکٹوریٹ کو کارروائی رپورٹ پیش کریں‘‘۔
حکمنامے میں افسروں سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی تاکید کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل :گنڈ میں ٹاٹا موبائیل کی ٹکر سے کمسن لڑکا ہلاک ہو گیا

Next Post

’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.