ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کرائسٹ چرچ// نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ منگل کو بارش کی نذر ہونے کے سبب سری لنکا کے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔
ہیگلے اوول میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کے باوجود چند اوورز کرائے جانے کی توقع تھی لیکن مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ بارش سے متاثرہ میچ شروع کرنے کا آخری وقت مقامی وقت کے مطابق شام 7.02 بجے تھا۔ امپائرز نے 4.25 بجے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
اس ڈرا کے بعد ورلڈ کپ سپر لیگ میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو گئے۔ سپر لیگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں کو ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری دی جاتی ہے۔ سری لنکا اس وقت 82 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے، جبکہ اسے ورلڈ کپ سے قبل صرف ایک اور ون ڈے کھیلنا ہے۔ سری اگر لنکا جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ ویسٹ انڈیز (88) کو 92 پوائنٹس پر پیچھے چھوڑ کر ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر چلا جائے گا۔
اس کے علاوہ سری لنکا کو یہ امید کرنی ہوگی کہ جنوبی افریقہ اس ہفتے ہالینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں سے صرف ایک ہی جیت سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ (78) اس وقت ٹیبل میں 10 ویں نمبر پر ہے اور اگر وہ نیدرلینڈز کے خلاف اپنے دونوں میچ جیت لیتا ہے تو براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کی منسوخی کی وجہ سے پہلا میچ جیتنے والے نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی غیر مفتوح برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا آخری میچ جمعہ کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اعظم خان پرمداح کی اشاروں میں تنقید

Next Post

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.