منگل, جون 6, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وزیر دفاع کی برطرفی: احتجاجی مظاہرین کی اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-28
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکا میں لڑاکا طیاروں کے پیچھا کرنے پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ؛ 4 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات میں تیل کے ڈپو میں دھماکا؛2 افراد جاں بحق

تل ابیب///
ہزاروں اسرائیلیوں نے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کی برطرفی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ہے۔ آج بروز سوموار بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نظامِ انصاف کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے سے باز رہے۔
مظاہرین عدالتی نظام میں اصلاحات سے انکار پر وزیر دفاع کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے نیتن یاہو کے گھر کی طرف ایک جلوس کی شکل میں نکلے جس پر اسرائیلی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں روکا اور ان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مظاہرین نے یروشلم میں نیتن یاہو کے گھر کے قریب رکاوٹیں توڑ دیں۔ اس کے علاوہ بھاری ہجوم نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور ساتھ ہی مظاہرین کے ایک گروپ نے اس کے بیچ میں آگ لگا دی۔ مظاہرین نے تل ابیب میں مرکزی سڑک کے بیچوں بیچ آگ لگا دی۔ عدالتی اصلاحات کی مخالفت کرنے پر وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اسرائیلی پولیس چیف نے کہا ہے کہ ہم مظاہروں کی اجازت دیتے ہیں لیکن حکومت کے خلاف تشدد کی اجازت نہیں دیتے۔
دریں اثناء اسرائیلی اپوزیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وزیر اعظم کو اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا "ملک کی سلامتی نیتن یاہو کے ہاتھ میں سیاسی کھیل نہیں ہونا چاہیے۔”
انہوں نے لیکوڈ پارٹی کے اراکین سے وزیر دفاع کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا جو بھی وزیر دفاع کا عہدہ قبول کرتا ہے وہ اسے اپنے لیے کلنک کا ٹیکہ سمجھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کر کے سرخ لکیر عبور کی۔
دریں اثناء نیتن یاہو کی حکومت میں شامل اتحاد کے ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گیلنٹ کو برطرف کرکے ایک تزویراتی غلطی کی۔
دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کے مطابق حکمران لیکوڈ پارٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیر انصاف لا پرواہ ہیں اور ملک کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر انصاف نے ملک کو خانہ جنگی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔”
چینل 12 نے یہ بھی اشارہ کیا کہ فوج نے اسرائیل کے اندر کنٹرول کھونے کے بعد ملک میں الرٹ کی حالت بڑھا دی ہے۔
العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل اتوار کو وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
مقامی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرفی سے قبل طلب کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان پر سے اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے حکومت اور حکمران اتحاد کے خلاف کام کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش

Next Post

9 ارب ڈالر کا نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکا میں لڑاکا طیاروں کے پیچھا کرنے پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ؛ 4 افراد ہلاک

2023-06-06
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں تیل کے ڈپو میں دھماکا؛2 افراد جاں بحق

2023-06-06
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
عالمی خبریں

سعودی عرب میں 3 دہشتگردوں کو سزائے موت

2023-06-06
بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار
عالمی خبریں

حسینہ نے امریکی ویزا پابندیوں کی مذمت کی

2023-06-06
ہندوستان-برطانیہ ایف ٹی اے پر بات چیت میں پیش رفت ہوگی: سنک
عالمی خبریں

سنک بائیڈن سے اپیل کرسکتے ہیں کہ وہ ناٹو کے سربراہ کے عہدے کیلئے والیس کی حمایت کریں

2023-06-06
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی حکام نے سی آئی اے سربراہ کے دورہ چین کی تصدیق کردی

2023-06-04
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا
عالمی خبریں

امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

2023-06-04
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
عالمی خبریں

سعودی عرب اور چین کی ’ویژن 2030‘ اور ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ میں پاور سیکٹر کے کردار پر گفتگو

2023-06-04
Next Post
شام میں 40 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پورے خاندان کو بچا لیا گیا

9 ارب ڈالر کا نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.