پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ، سعودی عرب کی پہلی کاؤنٹر ڈرون مشق مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب۔ امریکی ثالثی سے سوڈانی فوج اور سیاسی قوتوں میں مذاکرات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

واشنگٹن//
امریکا کی مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ کے مطابق، امریکا اور سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے ریاض میں ایک نئے فوجی مرکز میں اپنی پہلی مشترکہ کاؤنٹر ڈرون مشق مکمل کی۔
یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشق تھی۔
ریڈ سینڈز تجرباتی مرکز کچھ عرصے سے زیر بحث تھا۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ یہ مشق واشنگٹن اور اس کے مشرق وسطیٰ کے شراکت داروں کے درمیان تربیت اور تیاری کے لیے ایک اختراعی پیش رفت کے طور پر کام کرے گی۔
گذشتہ ہفتے کی مشقوں کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی تھی، لیکن حکام نے کہا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے ، مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر جدید ترین مشقیں ہوں گی۔
جمعرات کو، سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں قانون سازوں کو بتایا کہ کاؤنٹر ڈرون مشقوں میں لائیو فائر کی مشقیں، ڈرون سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیچیدہ خطرات کا مطالعہ کرنا اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنا شامل تھا۔
گذشتہ ہفتے کی مشترکہ مشق ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کو معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔
جب جنرل کوریلا سے اس معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ کوریلا نے کہا کہ یہ حقیقت کہ چین کی حمایت سے معاہدہ طے پا گیا ہے ، کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایران کی مذموم سرگرمیوں کی فکر ختم ہو گئی ہے۔
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی ایک نان ریذیڈنٹ سینئر فیلو میلیسا ہوروتھ نے کہا کہ دفاعی سامان کی فروخت جیسے روایتی سیکورٹی امدادی پروگراموں سے ہٹ کر، ریڈ سینڈز مشق امریکہ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مسلسل وابستگی ظاہر کرنے اور مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ ہے۔
حالیہ برسوں میں، مشرق وسطی میں امریکا کے ختم ہوتا اثرورسوخ زیر بحث رہتا ہے خصوصا بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے بعد سے تعلقات میں دوری آئی ہے۔
ہوروتھ نے العربیہ کو بتایا کہ "حالیہ چینی ثالثی میں سعودی ایران معاہدہ خطے میں کشیدگی کو کم کر سکتا ہے، لیکن یہ چھوٹے بغیر پائلٹ طیاروں سے تمام خطرات کا امکان ختم نہیں کرتا۔
انہوں نے حوالہ دیا کہ سعودی عرب چینی فرم کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ قائم کر رہا ہے تاکہ ایک تحقیق اور ترقی کا مرکز قائم کیا جا سکے جس میں بغیر پائلٹ ڈرون ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے۔ اسی طرح "امریکہ کو خطے میں شراکت داری قائم رکھنے کوشش کرنی چاہیے،”
انہوں نے کہا کہ ریڈ سینڈز پر مشقیں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت اور بغیر پائلٹ ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں امریکی ٹیکنالوجی کی برتری کو ظاہر کرنے میں بہت معاون ثابت ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس میں احتجاج

Next Post

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے: جو بائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے: جو بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.