ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے، شاداب خان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in کھیل
A A
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لاہور//
پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتانی سے بطور پلیئر مجھے کافی فرق پڑا ہے، جب عام پلیئر ہوتے ہیں تو اپنے کھیل کا سوچتے ہیں، بطور کپتان ہر کسی سے پرفارمنس لینے کا سوچتے ہیں۔
پاک افغان سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کیلئے افغانستان کیخلاف سیریز کافی اہم ہے، جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے نوجوان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ سیریز میں جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ راشد خان پوری دنیا میں لیگ کھیلتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھے میچز ہوں گے، افغانستان کے ساتھ ہمارے میچز کافی سنسنی خیز رہے ہیں، میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تو اس سے پلیئرز کا پریشر کو ہینڈل کرنے والا ذہن بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ کچھ اور ہی ہوتا ہے، صائم ایوب، احسان اللّٰہ زبردست ٹیلنٹ ہیں، مجھے ان سے سے کافی امیدیں ہیں، عماد وسیم اور اعظم خان نے اچھا کم بیک کیا ہے صائم جس فارم میں لگ رہا ہے،وہ بابر کی کیٹیگری والے کھلاڑیوں جیسا کھیل رہا ہے،بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ایسے پلیئرز ہیں جو آپ کے خلاف رنز بھی کریں تو برا نہیں لگتا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے مطابق کوشش ہوتی ہے کہ کھیل میں چیزوں کو سادہ ہی رکھوں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کیلیے معیار سیٹ کروں،جیسا میں رویہ رکھوں گا، ٹیم مجھے دیکھ کر ویسا ہی رویہ رکھے گی۔
شاداب خان نے کہا کہ جب انجری کا شکار رہا تھا تو وہ وقت میرے لیے کافی مشکل تھا، انجری کے بعد کرکٹ کو صرف کھیل سمجھا، اس سے پہلے اس کو ہی سب کچھ سمجھتا تھا،شاداب خان نے کہا کہ کم بیک کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے، کم بیک والے پلیئر پر زیادہ پریشر ہوتا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ پریشر والی صورتحال ہو تو خود اوپر جاؤں۔
ورلڈکپ 2024 سے متعلق گفتگو میں شاداب نے کہا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ پلیئرز کو ذمہ داری ملتی ہے تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے، ٹیلنٹ کو بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے، بابر اعظم کو بھی شروع میں بیک کیا گیا تو وہ آج اتنا بڑا پلیئر بنا ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

Next Post

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.