بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ 58 رنز سے جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

ویلنگٹن// نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دو دن میں دوسری بار آؤٹ کرتے ہوئے پیر کو دوسرا ٹیسٹ 58 رنوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔
پہلی اننگ میں 580 رنز بنانے والے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 164 رن پر آل آؤٹ کر دیاتھا۔ فالوآن کرتے ہوئے مہمان ٹیم صبر اور تکنیک کا مظاہرہ کرنے کے باوجود 358 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا نے دن کا آغاز 113/2 کے اسکور سے کیا۔ مہمان ٹیم کے پاس چوتھے روز بیٹنگ کرتے ہوئے میچ بچانے کا موقع تھا جبکہ پانچویں روز شدید بارش متوقع تھی۔
کوسل مینڈس (106 گیند، 50 رنز) اور اینجلو میتھیوز (44 گیندوں، 2 رنز) دن کے اوائل میں ہی آؤٹ ہوگئے، لیکن دنیش چندیمل اور دھننجے ڈی سلوا کی جوڑی نے سری لنکا کی اننگ کوسنبھال لیا۔
چندیمل اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 126 رنز کی شراکت داری کی۔ چندیمل 92 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد بلیئر ٹکنر کا شکار ہو گئے لیکن ڈی سلوا کریز پر موجود رہے۔ اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ کیپر نشان مدوشنکا (39) کے ساتھ 76 رنز کی شراکت داری کی۔
سری لنکا مضبوطی سے دن کا اختتام کر سکتا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے چائے سے پہلے اور بعد میں ایک ایک وکٹ لے کر میچ میں واپسی کرلی۔ ٹکنر نے دوسرے سیشن کے اختتام سے عین قبل مدوشنکا کو آؤٹ کر کے چھٹے وکٹ کی شراکت کو توڑ دیا، جبکہ ڈی سلوا تیسرے سیشن کے اوائل میں سنچری سے دو رنز کم، مائیکل بریسویل کا شکار ہو گئے۔
ڈی سلوا نے 185 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 98 رنز بنائے۔ ان کا وکٹ گرنے کے بعد سری لنکا کے نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے میچ ڈرا کرنے کے لیے کئی گیندیں کھیلیں لیکن ان کی کوششیں ناکام رہیں۔
پربھات جے سوریا تقریباً ایک گھنٹے تک پچ پر وقت گزارنے کے بعد 45 گیندوں پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ جیت سے جب دو وکٹ دورتھی، تب کسن راجیتھا اور لاہیرو کمارا نے اپنے درمیان تقریباً 16 اوورز کھیل کر میزبان ٹیم کو تھکانے کا کام کیا۔
کیوی ٹیم نے راجیتا (20) کو آؤٹ کرنے کے لیے دو ریویو بھی ضائع کر دیے۔ آخر کار ان کی 110 گیندوں کی اننگ کا اختتام اس وقت ہوا جب وہ ٹم ساؤتھی کی گیند پر سلپ میں ولیمسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ساؤتھی نے اس سے قبل لاہیرو (45 گیند، سات رنز) کو سلپ میں کیچ کرایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا

Next Post

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.