منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کشیدگی روکنے کے لیے ریاض اور تہران میں معاہدہ مثبت ہے: واشنگٹن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات افشا ہونے پر بائیڈن دل برداشتہ ہیں : وائٹ ہاؤس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

واشنگٹن//
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان نے پیر کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فی الحال ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے ۔ تاہم امریکہ تہران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہاں غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے گئے امریکیوں کو وطن واپس کیسے لایا جائے۔
رائٹرز کے مطابق جیک سلوان نے کہا "کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ آخری چیز جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ ان خاندانوں کو جھوٹی امید دلانا ہے جو اپنے پیاروں کے گھر آنے کا اتنے عرصے سے انتظار کر رہے ہیں ۔”
واضح رہے گزشتہ جمعہ کو بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سے منقطع تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہونے کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ وضاحت بھی کردی ہے کہ اس اتفاق کا یہ معنی نہیں ہے کہ دونوں فریقوں میں تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ دونوں فریقین کی مشترکہ خواہش کی تصدیق کرتا ہے کہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
فیصل بن فرحان نے اتوار کو ’’ الشرق الاوسط‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب سے جلد اس ملاقات کے منتظر ہیں جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے دو ماہ کے دوران سفارتی تعلقات بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور مستقبل میں دوروں کا تبادلہ کرنا ہمارے لیے معمول کی بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ معاہدہ چین کی سرپرستی اور ثالثی میں عراق اور سلطنت عمان میں گزشتہ دو سالوں کے دوران بات چیت کے ہونے والے کئی ادوار کے بعد سامنے آیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں اپنے کردار اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن کی راہ پر گامزن ہے۔
واضح رہے جمعہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران میں ہونے والے معاہدہ کے بعد چین کو ساتھ ملا کر ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں تعلقات کی بحالی اور دو ماہ کے اندر سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے ، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنانے کی بات چیت کی گئی۔
تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت کے شعبوں میں بھی تعاون کے 1998 کے عمومی معاہدے کو فعال کرنے کے لیے ملاقات کی بھی بات کی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دبئی میں طالبان حکومت کا قونصل خانہ کھل گیا

Next Post

چین کا تین سال بعد غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزے بحال کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین کا تین سال بعد غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزے بحال کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.