سرینگر//
وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں مسلسل معمول سے زیادہ درج ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے مطابق۱۲سے۱۴؍اپریل تک ہلکی بارشوں کا مکان ہے جس سے لوگوں کوگرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں منگل سے تین دن تک بارش کی پیش گوئی کی ہے، اور کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران زرعی کاموں کو روک دیں۔
محکمہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا’’مغربی ڈسٹربنس جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ۱۲؍ اپریل (دوپہر) سے ۱۴؍اپریل (دوپہر) تک متاثر کرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے‘‘۔
اس سسٹم کے زیر اثر، ۱۲؍اپریل (رات) سے۱۳؍اپریل (دوپہر) کے دوران گرج چمک اور تیز ہواوئوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔۱۴؍اپریل (پہلے دوپہر) تک وسیع مقامات پر اور اس کے بعد دیگر مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے حکام نے بتایایہ نظام غالباً کشمیر ڈویڑن کے بیشتر اسٹیشنوں اور جموں ڈویڑن کے چند اسٹیشنوں پر مرکوز ہوگا۔
محکمہ کے مطابق۱۲؍ اپریل (رات) کے دوران دونوں ڈویڑنوں کے الگ تھلگ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے امکانات۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا’’کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باغات اور کھیتوں میں کیمیکل سپرے اور آبپاشی کے کاموں کو مذکورہ مدت کے دوران معطل کر دیں‘‘۔
اس دوران بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ ہی کسانوں میں خوشی کی لہر دڈ گئی ہے کیوں کہ علاقے وادی میں مسلسل بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بیشتر اس موسم کے بیچ تا ھال نہیں لگائے گئے ۔
قریب۱۳۵سال کے بعد مارچ میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے سے قبل از وقت پہاڑوں پر برف پگل گئی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے پنیری لگا نے کے موسم میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کر سکتا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔