ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب، رواں سال غیرملکی عازمینِ حج کو زیادہ موقع ملے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-12
in عالمی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

الریاض//
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال بیرونِ ممالک کے عازمین کو حج کا زیادہ موقع دیا جائے گا اور کسی بھی ملک سے حجاج کی آمد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون سیکرٹری حج انجینیئر ہشام سعید نے کہا کہ اس سال زیادہ عازمین بیرون ممالک سے آئیں گے کیونکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کے باعث وہ حج سے محروم رہے تھے۔ اس سال انہیں زیادہ موقع دیا جائے گا۔انجینیئر ہشام سعید نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کے ہر ملک سے حج کے خواہشمند افراد کو فریضے کی ادائیگی کا موقع دیتا ہے اور اِس مرتبہ کورونا وبا کی پابندیاں نہیں ہوں گی۔معاون سیکرٹری حج نے کہا کہ ہر ملک سے کوٹے کے مطابق عازمین آئیں گے۔ کوٹے کا اصول مسلم وزرائے خارجہ کی عمان کانفرنس میں طے کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک ہزار کی آبادی میں سے ایک شخص کو حج کا موقع ملے گا۔
انجینیئر ہشام سعید نے کہا کہ عازمینِ حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین شدہ ہوں۔ سعودی نظام کے مطابق کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لینا لازمی ہے۔ اِس پابندی کا اطلاق سعودی شہریوں، غیرملکیوں اور بیرون ممالک سے آنے والے عازمین سب پر ہوگا۔
ترجمان وزارتِ حج وعمرہ نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج سیزن کے دوران جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بڑے منصوبوں کے تحت کام کیا جائے گا تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ترجمان وزارتِ حج کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے دوران سب سے بڑا مسئلہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کا ہوتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے حجاجِ کرام کو منظم طور پر مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ لے جایا جائے گا اور عازمین مقررہ اوقات کے تحت مناسکِ حج کی ادائیگی کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سال مجموعی طور پر 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں

Next Post

یاسین ملک اور دیگر کے خلاف ۱۸؍اپریل کو الزامات طے کئے جائیں گے :این آئی اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
ٹیرر فنڈنگ معاملہ:یاسین ملک اور دیگر کے خلاف۱۸؍اپریل کو الزامات طے کئے جائیں گے

یاسین ملک اور دیگر کے خلاف ۱۸؍اپریل کو الزامات طے کئے جائیں گے :این آئی اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.