ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اسمرتی ایران مغربی خطے کے زونل میٹنگ صدارت کی کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-12
in قومی خبریں
A A
اسمرتی ایران مغربی خطے کے زونل میٹنگ صدارت کی کریں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// خواتین اور اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی منگل کو ممبئی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور مغربی خطوں کے متعلقین کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی مہاراشٹر ، راجستھان ، گوا ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، دادرہ اورحویلی اوردمن اینڈ دیو کی ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ حال ہی میں شروع کئے گئے تین مشن -پوشن2.0 ، وتسلیہ اور شکتی کے زیادہ سے زیادہ اثرکو یقینی بنانے کے لئے خواتین اوراطفال کی ترقی کی وزارت نے ملک کے ہرعلاقے میں ریاستی حکومتوں اورفریقوں کے ساتھ سلسلہ وار زونل مشاورت شروع کیاہے ۔اس سلسلے میں ممبئی میں یہ چوتھی زونل میٹنگ ہے ۔ اس طرح کی پہلی میٹنگ 2اپریل کو چنڈی گڑھ میں ، 4اپریل کو بینگلورو اور تیسری میٹنگ 10اپریل 2022کو گواہاٹی میں منعقد ہوچکی ہے ۔
خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانا اور ان کا تحفظ جو ہندوستان کی آبادی کا 67.7 فیصد ہیں اور محفوظ ماحول میں ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ملک کی پائیدار اور مساوی ترقی کے لئے بہت اہم ہیں اسی طرح تبدیلی والی اقتصادی اورسماجی تغیرات کے لئے بھی بہت اہم ہیں ۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حال ہی میں وزارت کی 3 اہم امبریلا اسکیموں کو منظوری دی ہے جن کو مشن موڈ میں لاگو کیا جائے گا، یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن وتسلیہ۔ یہ 3 مشن 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت، 2021-22 سے 2025-26 کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ امبریلا مشن کے تحت چلنے والی اسکیمیں مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیمیں ہیں جو لاگت کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ لاگو کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کا اشتراک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کا بنیادی مقصد خواتین اور بچوں کے لیے ریاستی کارروائی میں موجود خلاء کو دور کرنا اور صنفی مساوات اور بچوں پر مبنی قانون سازی، پالیسیاں اور پروگرام بنانے کے لیے بین وزارتی اور بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اورخواتین اوربچوں کو ایسا ماحول مہیاکرانا ہے جو قابل رسائی ، سستی قابل اعتماد اورہرطرح کے امتیاز اورتشدد سے مبّراہو۔اس جانب وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کے حصول کے لئے ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ جو کہ زمین پر ان اسکیموں کے نفاذ کے لئے ذمہ دارہیں ، کی سپورٹ حاصل کی جاتی ہے۔
زونل کانفرنسوں کا مقصد ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو وزارت کے 3 امبریلا مشن پر حساس بنانا ہے تاکہ کوآپریٹو فیڈرلزم کی حقیقی روح کے ساتھ اگلے 5 سالوں میں اسکیموں کے مناسب نفاذ میں سہولت فراہم کی جاسکے تاکہ مش کے تحت تصورکئے گئے سماجی تبدیلی کو ملک کی خواتین اوربچوں کے فائدے کی تکمیل کے لئے یقینی بنایاجاسکے ۔
مشن پوشن 2.0 ایک مربوط غذائیت سپورٹ پروگرام ہے۔ یہ بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں نقص تغذیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے غذائیت کے مواد اور ترسیل میں حکمت عملی کی تبدیلی کے ذریعے اور ایک متغیر ایکو سسٹم کی تشکیل کے ذریعے صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو فروغ دینے والے طریقوں کو ترقی دینے اور فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ پوشن 2.0 سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام کے تحت خوراک کے معیار اور ترسیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔
مشن شکتی کا تصور ہے کہ خواتین کے لیے مربوط نگہداشت، حفاظت ، تحفظ، بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کے ذریعہ ایک مربوط شہری مرتکز لائف سائیکل سپورٹ مہیاکیاجائے تاکہ عورت کی زنجیروں کو توڑا جائے اوروہ اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں آگے بڑھ سکیں ۔
مشن شکتی کی دو ذیلی اسکیمیں ‘سنبل’ اور ‘سمارتھیا’ ہیں۔ جب کہ ‘‘سمبل’’ ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہے، وہیں "سمارتھیا” ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔
مشن وتسلیہ کا مقصد ملک کے ہر بچے کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار بچپن کو محفوظ بنانا ہے۔ بچوں کی نشوونما کے لیے ایک حساس، معاون اور مطابقت پذیر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا، جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے مینڈیٹ کی فراہمی میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرنا ہے ، تاکہ وہ ایس ڈی جی اہداف کو حاصل کریں ۔ مشن وتسلیہ کے تحت اجزاء میں قانونی ادارے ، سروس ڈلیوری اسٹراکچر، ادارہ جاتی نگہداشت /خدمات ، غیرادارہ جاتی کمیونٹی پرمبنی نگہداشت ، ایمرجنسی آؤٹ ریچ سروسیز اور تربیت اورصلاحیت کی تعمیر شامل ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب کانگریس کے صدر راجہ برار کی راہل سے ملاقات

Next Post

جے این یو میں طلبہ کے درمیان تصادم کے معاملے میں ایف آئی آر درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
جے این یو میں طلبہ کے درمیان تصادم کے معاملے میں ایف آئی آر درج

جے این یو میں طلبہ کے درمیان تصادم کے معاملے میں ایف آئی آر درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.