بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کمنز چوتھے ٹیسٹ سے باہر، اسمتھ کریں گے کپتانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in کھیل
A A
پاکستان میں جیتنا سری لنکا اور ہندوستان کے دوروں کے لیےبہت اچھی بات ہے: کمنز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

سڈنی// آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے ہندوستان واپس نہ آنے کی وجہ سے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ ہی بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو اس کی تصدیق کی غورطلب ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد کمنز سڈنی واپس ہوگئے تھے جہاں ان کی والدہ بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ کمنز کی غیر موجودگی میں اسمتھ نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے فتح دلائی۔
سی اے نے بتایا کہ کمنز چوتھے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان واپس نہیں آسکیں گے اور آسٹریلیا 9 مارچ سے احمد آباد میں ہونے والے ٹیسٹ میں اسمتھ کی کپتانی میں کھیلے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 17 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کمنز کے کھیلنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کمنز کی غیر موجودگی میں ایک روزہ ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ایک میچ میں جوش ہیزل ووڈ نے کپتان کا کردار ادا کیا تھا، حالانکہ وہ خود انجری کے باعث دورہ ہندوستان سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل اسمتھ اور ایلکس کیری بھی آسٹریلیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔
ہندوستان اس وقت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ ہندوستان احمد آباد ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں پہنچ سکتا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے پاس سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا موقع ہے۔
آسٹریلیا کے تیز گیند باز جھئے رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف 17 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پیر کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کہا کہ نیتھن ایلس ان کی جگہ آسٹریلیائی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق رچرڈسن کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلنا بھی مشکل ہے۔
خیال ر ہے کہ رچرڈسن جنوری کے پہلے ہفتے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پرتھ اسکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے کلب فریمینٹل کے لیے ایک ون ڈے کھیلتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کی، حالانکہ وہ میچ میں صرف چار اوور کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔
رچرڈسن کی جگہ ٹیم میں شامل ایلس نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف تین ون ڈے کھیلے ہیں۔ ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 20 میچ کھیلے ہیں اور 26.20 کی اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 17 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسرا (19 مارچ) اور تیسرا (22 مارچ) ون ڈے بالترتیب وشاکھاپٹنم اور بنگلور میں ہوگا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنیل گواسکر کا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ

Next Post

قانون عام آدمی کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے : رجیجو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

قانون عام آدمی کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے : رجیجو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.