منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کانگریس کے لوگ بی جے پی کی کامیابی سے مایوس: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in عالمی خبریں
A A
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

بیلگاوی//) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کانگریس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں کی کامیابی نے کانگریس کے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور وہ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ (مودی) کے زندہ رہتے ان کی دال نہیں گلنے والی ہے ۔
کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے الیکشن پر بحث کیے بغیر کہا کہ بہت سے لوگ اب کہہ رہے ہیں ‘‘مودی مر جائے ، مودی تیری قبر کھدے گی’’۔ اس کے ساتھ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ مودی جی آپ کا کمل کھلے گا۔ اس سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا ‘‘بی جے پی حکومت کی نیت سچی ہے اور اس کی ترقی کی مضبوط پالیسی ہے ۔
وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ کانگریس کرناٹک سے نفرت کرتی ہے ۔ لیڈروں کی توہین کرنا کانگریس کا کلچر ہے ۔ نجلنگ گپا جیسے لیڈروں کی توہین کی گئی اور اب ایک اور لیڈر کی توہین کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا بہت احترام کرتے ہیں۔ رائے پور میں کانگریس کے حالیہ اجلاس کے دوران ایک ایسا منظر دیکھ کر انہیں بھی دکھ ہوا جب تیز دھوپ کے دوران سب سے معمر شخص مسٹر کھڑگے وہاں موجود تھے لیکن کانگریس صدر کو وہاں لگائی گئی چھتری نصیب نہیں ہوئی، بلکہ یہ کسی اور کے لئے تھی۔ کسی اور کے لیے انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ریموٹ کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے اور کئی جماعتیں اس سے جڑکی ہوئی ہیں۔ کرناٹک کے لوگوں کو اس سے چوکنا رہنا چاہئے ۔
مودی نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت تیز رفتار ترقی کی ضمانت ہے اور کئی ترقیاتی اسکیمیں اس کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں خاص طور پر جل جیون مشن کا نام لیا۔
زراعت اور کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کی حکومتوں نے چھوٹے کسانوں کو، جن کی تعداد 80 سے 85 فیصد ہے ، کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا۔ بی جے پی حکومتوں نے چھوٹے کسانوں کو ترجیح دی ہے ، اب تک پی ایم کسان یوجنا کے 2.5 لاکھ کروڑ روپے کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں، جس میں سے 50 ہزار کروڑ روپے خواتین کے کھاتوں میں جا چکے ہیں۔ انہوں نے آج ہی پی ایم کسان یوجنا کی 13ویں قسط بھی جاری کی۔ اس کے تحت سال میں تین بار کسانوں کے کھاتوں میں دو ہزار روپے منتقل کیے جاتے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کسان اس امداد سے اپنی چھوٹی ضروریات پوری کرتے ہیں اور انہیں زیادہ سود پر قرض نہیں لینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد زراعت میں بامعنی تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور مستقبل کے لیے زراعت سے متعلق پالیسی تیار کر لی گئی ہے اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے زراعت کا بجٹ 25 ہزار کروڑ روپے تھا جو اس بار بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے یعنی اس میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کی ریاستی حکومتوں نے کسانوں کی مدد کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ٹیکنالوجی پر زور دیا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ سے جوڑا گیا ہے تاکہ وہ بینک سے مدد حاصل کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام راجیہ پریشد نے عہدیداروں کی جانکاری الیکشن کمیشن کو دی

Next Post

کولگام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
وادی میں۲۰۲۱سے اب تک۳۶۵خود کشیوں کے واقعات‘۱۲۷ لوگ از جان ہو ئے

کولگام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.