بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گڈکری نے یوپی میں 6500 کروڑ کے پروجیکٹوں کا کیا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in قومی خبریں
A A
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کو اتر پردیش کے بلیا میں 6500 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے سات ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ بلیا لنک ایکسپریس وے کی تعمیر سے بہار کی راجدھانی پٹنہ سے پوروانچل ایکسپریس وے کے ذریعے صرف چار سے ساڑھے چار گھنٹے میں ریاستی دارالحکومت لکھنؤ تک پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔ اسی طرح بلیا سے بکسر آدھے گھنٹے میں، بلیا سے چھپرا ایک گھنٹے میں اور بلیا سے پٹنہ ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر گرین فیلڈ ہائی وے ہوگا اور اس کی تعمیر سے مشرقی اتر پردیش کو بہار کے چھپرا، پٹنہ، بکسر سے بہتر رابطہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بلیا کے کسانوں کی سبزیاں لکھنؤ، وارانسی اور پٹنہ کی منڈیوں میں آسانی سے پہنچ سکیں گی، ساتھ ہی اس ایکسپریس وے کے ذریعے سبزی پیدا کرنے والے کسانوں کو تین ملٹی ماڈل ٹرمینل وارانسی، غازی پور اور ہلدیہ کا سیدھا فائدہ بھی ملے گا۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ 130 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا چندولی سے موہنیا تک گرین فیلڈ روڈ پروجیکٹ اتر پردیش کے چندولی اور بہار کے کیمور ضلع کو دہلی-کولکتہ جی ٹی روڈ سے جوڑے گا۔ سید پور تا مرہد سڑک کی تعمیر سے سید پور کے راستے ماؤ سے وارانسی تک براہ راست رابطہ قائم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے دیگر شہروں میں بہتر ٹریفک سہولیات تیار کی جائیں گی اور ایکسپریس وے کنیکٹیویٹی سے ریاست کی معاشی اور سماجی حالت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اعظم گڑھ ضلع کے پسماندہ علاقوں کو بھی نئی کنکٹی وٹی ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیلاروس؛ ڈرون حملے میں روسی فوج کا طیارہ تباہ

Next Post

منیش سیسودیا کو پانچ دنوں کی سی بی آئی تحویل میں بھیجا گیا، 4 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

منیش سیسودیا کو پانچ دنوں کی سی بی آئی تحویل میں بھیجا گیا، 4 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.