واشنگٹن/۲۴؍فروری
امریکا میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر میڈیا بریفنگ کے دوران بڑی غلطی کر بیٹھیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق کیرین جین پیئر کی پریس بریفنگ کے دوران زبان پھسل گئی اور انہوں نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو امریکا کا موجودہ صدر بنادیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کی یہ غلطی لائیو ٹی وی چینلز پر بھی ناظرین نے دیکھی۔
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہونے پر مسکراتے ہوئے معافی مانگی اور اسے درست کیا۔
پریس بریفنگ کے دوران کیرین جین پیئر نے کہا کہ ’آج آپ سب نے دیکھا کہ ایک گھنٹے قبل صدر بارک اوباما نے اعلان کیا کہ‘۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پریس سیکریٹری کی غلطی پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کی حیرانی کے باعث نکلی آواز سے کیرین جین پیئر نے کہا کہ ’معاف کیجئے گا صدر بائیڈن نے‘۔