جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگیوں سے زیادہ ہوگا: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-22
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// ہندوستان اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم آج آپس میں جڑ گئے ہیں اور اب سنگاپور اور ہندوستان دونوں ممالک میں دنوں ممالک کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم-یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) اور پے ناؤ کے ذریعہ رقم کا لین دین کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ موجودگی کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس اور سنگاپور مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر روی مینن نے اپنے اپنے موبائیل فون سے ایک دوسرے کو رقم منتقل کرکے اس سروس کا آغاز کیا۔ سنگاپور پہلا ملک ہے جس کے ساتھ ہندوستان نے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم کو مربوط کیا ہے ۔ اس سے سنگاپورمیں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانی برادری کا بہت فائدہ ہوگا اور ہندوستان میں ان کی سرمایہ کاری وغیرہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس موقع پرمسٹرمودی نے کہا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کی دوستی بہت قدیم ہے اور ہمیشہ وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے ۔ ہمارے لوگوں کے باہمی رشتے اس کی بنیاد رہے ہیں۔ یوپی آئی-پے ناؤ لنک کا آغاز دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا وہ بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی ہمیں کئی طریقوں سے ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ۔ فن ٹیک بھی ایک ایسا شعبہ ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے ۔ عام طور پر، اس کا دائرہ کسی ملک کی سرحدوں تک محدود ہوتا ہے ۔ لیکن، آج کا آغاز سرحد پار فن ٹیک کنیکٹیویٹی میں ایک نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد سنگاپور اور ہندوستان کے لوگ اپنے موبائل فون سے اسی طرح رقم منتقل کر سکیں گے جس طرح وہ اپنے اپنے ممالک میں کرتے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو اپنے موبائل سے کم خرچ میں فوری طور پر رقوم کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ اس سہولت سے دونوں ممالک کے درمیان رقم کے تبادلے کا سستا اور فوری آپشن ممکن ہو سکے گا۔ اس سے ہمارے بیرون ملک مقیم بھائیوں اور بہنوں، پیشہ ور افراد، طلباء اور ان کے اہل خانہ کو بہت فائدہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے لئے بین المذاہب دعائیہ اجتماع

Next Post

ترکیہ پھر 6.4شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی‘ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ پھر 6.4شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.