نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مہا شیو راتری کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں مسٹر برلا نے کہا "مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان شیو ابتدا اور لافانی خدا ہیں ۔ وہی زندگی دینے والے اور وہی موت دینے والے ہیں ۔
بھگوان شیو ہماری مذہبی اور ثقافتی روایت کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ شیو جی نے ہمیشہ سماج کے دکھوں اور پریشانیوں کو اپنے اوپر لے لیا ہے ۔ بھگوان نیل کنٹھ نے سمندر کے منتھن سے نکلنے والے زہر کو پی کر دنیا کو بچایا ہے ۔ آج بھی بحران کے وقت ہم بھگوان شیو کا دھیان کرتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہیں۔ اور شیو ہمارے مسائل حل کرتے ہیں ۔ اس مہا شیو راتری پر سب کو بھگوان بھولے ناتھ کی برکت نصیب ہو۔ ہر کوئی صحت مند، خوشحال اور خوش رہے ۔
اس خواہش کے ساتھ اہل وطن کو مہاشیوراتری کی نیک خواہشات۔