منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in کھیل
A A
منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کردی اور آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔بیٹنگ کے آغاز میں منیبہ علی نے 65 گیندوں پر 102 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔
آل راؤنڈر ندا ڈار نے بھی 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آئیرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان نے میچ 70 رنز سے جیت لیا، ناصرہ سندھو نے ایئرلینڈ کی 4 وکٹیں حاصل کیں، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ فاطمہ ثناء اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

منیبہ علی کا ریکارڈ
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی 22 سالہ منیبہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے 2016 میں ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

اوپنر منیبہ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں منیبہ علی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی بلے باز خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔

منیبہ علی دنیا میں چھٹی خاتون ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ علی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔

’ندا باجی نے کہا تھا بڑا اسکور بناؤ‘
میچ کے بعد پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ انہیں منیبہ کی بلے بازی پر فخر ہے، انھوں نے خود کو حوصلہ دیا اور ثابت کیا کہ وہ ایسا کرسکتی ہیں، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلتی رہیں گی۔

بسمہ کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور ہوٹل جا کر ہم کیک کے ساتھ اس کا جشن منائیں گے۔

میچ کے بات گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے بتایا کہ جب مجھے اچھا آغاز ملا اور ندا باجی کے ساتھ شراکت قائم ہوئی تو وہ مجھے کہتی رہیں کہ بڑا سکور بناؤ، پھر 13ویں اوور میں مجھے پتا چل گیا تھا کہ میں سنچری بنا سکتی ہوں اور انھوں نے مجھے کافی سپورٹ کیا۔

منیبہ نے 2016 میں اپنے ڈیبیو کے بعد اب تک ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں 30 میچز اور ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 44 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

آئیرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان گروپ 2 میں تیسرے نمبر پر آگیا جس میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔

19 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان سوپر لیگ میں نظر آئی وراٹ کی مقبولیت،

Next Post

سونیا گوکانی گجرات ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر، صرف 9 دن کی ہوگی مدت کار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سونیا گوکانی گجرات ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر، صرف 9 دن کی ہوگی مدت کار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.