منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ: 5 ہزار افراد کی اجتماعی قبریں بن گئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-14
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ، شام زلزلہ؛ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں، اموات 11 ہزار سے متجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

انقرہ//
ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے 5 ہزار افراد کو اجتماعی طور پر دفن کیا جاچکا ہے ، مزید قبروں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ کئی ہزار زخمی اور بے گھر ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے شہر ماراش میں ہلاک ہونے والے کم از کم 5 ہزار افراد کی گمنام لاشوں کو اجتماعی طور پر دفنایا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے برآمد ہونے والی لاشوں کو دفن کرنے کے لیے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اجتماعی قبریں کھودنے کے لیے صاف کر دیا گیا ہے جہاں مقامی انتظامیہ کی تابوت لے جانے والی گاڑیاں دن بھر ہر چند منٹ میں درجنوں لاشیں اس مقام پر دفنانے کے لئے لارہی ہیں۔
تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث لواحقین کو قبروں پر نام اور نمبر تلاش کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔
انتظامیہ نے شناخت نہ ہونے کے باعث قبروں کے قطبے کے بجائے لکڑی کے ڈنڈے لگائے ہیں جن پر ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اور نمبر درج ہیں جبکہ مزید قبریں کھودنے کے لیے مشینوں کو 24 گھنٹے کام پر لگا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عارضی خیمے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اپنے پیاروں کی تلاش میں آنے والے لواحقین کی جانب سے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کے غسل، کفن اور نماز جناز ادا کرنے میں مدد کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قبروں کی تعداد میں مزید نمایاں اضافے کی توقع ہے جس کے لئے مزید کھدائی کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ زلزلے کے سات روز بعد بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فوج نے غزہ پر بم برسادیے

Next Post

امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.