پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

مفتی سعید کی اہلیہ کو تین سال کے انتظار کے بعد پاسپورٹ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-12
in ٹاپ سٹوری
A A
مفتی سعید کی اہلیہ کو تین سال کے انتظار کے بعد پاسپورٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سرینگر///
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پارٹی) صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کو تقریباً تین برس کے طویل انتظار کے بعد بالآخر پاسپورٹ دیا گیا۔ تاہم انہیں یہ پاسپورٹ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے تازہ ہدایات پر ایک ماہ بعد دیا گیا ہے۔
محبوبہ کی والدہ کو پاسپورٹ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا نے، چند روز قبل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر انہیں جان بوجھ کر پاسپورٹ ویریفیکیشن کلیئرنس نہ دینے کے سبب پاسپورٹ سے محروم رکھے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
سابق وزیر داخلہ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی اہلیہ گلشن نذیر نے سال۲۰۲۰ میں پاسپورٹ کے لیے اْس وقت درخواست دائر کی تھی جب وہ حج پر جانے کا ارادہ رکھتی تھی، تاہم پولیس کی ایک منفی رپورٹ کے بعد انہیں ۲۰۲۱ میں پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔
۲۰۲۱ میں گلشن نزیر (محبوبہ مفتی کی والدہ) نے ایک درخواست دائر کی لیکن اسے عدالت نے اْس وقت مسترد کر دیا جب ریجنل پاسپورٹ آفس نے عدالت کو کہا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ۶ (۲) (سی) کے تحت اس کی پاسپورٹ کی درخواست کو کلیئر نہیں کیا تھا۔‘‘
تاہم ایک تازہ عرضی کے جواب میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اس سال جنوری میں پاسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ ’’پاسپورٹ کی دوبارہ اجراء پر غور کریں۔‘‘
عدالت نے پاسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی تھی کہ ’’پورے معاملے پر نئے سرے سے غور کریں اور چھ ہفتوں کے اندر اندر اس پر احکامات جاری کریں۔‘‘
عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ’’درخواست گزار ‘ جو عمر رسیدہ ہے ‘ کو کسی بھی منفی سیکورٹی رپورٹ کی عدم موجودگی میں ملک کے آئین کے آرٹیکل ۲۱ کے تحت دی گئی ضمانت اور بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ حال ہی میں محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے بھی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے ان کی پاسپورٹ ویریفیکیشن گزشتہ ۶ مہینے سے جان بوجھ کر نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں پایا جانے والا لی تھیئم کا ذخیرہ بہترین معیار کا ہے: سرکاری عہدیدار

Next Post

سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں تازہ برفباری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری

سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں تازہ برفباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.