ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کے بعد روہت کی نصف سنچری سے ہندوستان کی حالت مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-10
in کھیل
A A
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ناگپور//
آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (47/5) اور روی چندرن اشون (42/3) کی مہلک اسپن کی بدولت ہندوستان نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 177 رن پر سمیٹ دیا. دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل میزبان ٹیم نے کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رن بنالئے ہیں۔
گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد چھ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے جڈیجہ نے اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین اور پیٹر ہینڈزکومب کی قیمتی وکٹیں لے کر آسٹریلیائی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ روہت کی نصف سنچری کے بعد ہندستان کنگارو ٹیم کی برتری سے صرف 100 رن دور ہے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے دونوں اوپنرز سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ محمد سراج نے ہندستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے عثمان خواجہ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اگلے ہی اوور میں محمد سمیع نے ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کردیا۔
دونوں سلامی بلے بازوں کے صرف دو رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مارنس لیبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیائی اننگز کو سنبھالا۔ فاسٹ باؤلرز کے بعد اسپنروں نے بھی لبوشین ۔اسمتھ کو چیلنج پیش کیا لیکن انہوں نے لنچ تک آسٹریلیا کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔
لیبوشین اور اسمتھ نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رن کی شراکت قائم کی، جو آسٹریلیا کے لیے پورے دن کی بہترین شراکت تھی۔ اسمتھ نے 107 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے جبکہ لابوشین نے 123 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن بنائے۔ لنچ کے فورآ بعد شریکر بھرت نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے جارہے لبوشین (49) کو جڈیجہ کی گیند پر اسٹمپ کر دیا، جس کے بعد جڈیجہ-اشون کی اسپن جوڑی نے آسٹریلیا پر غلبہ حاصل کیا۔ جڈیجہ نے میٹ رینشا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا، جبکہ اسمتھ تھوڑی دیر بعد ان کی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
دونوں اسپنروں کے غلبے کے درمیان ایلکس کیری اور پیٹر ہینڈز کامب نے آسٹریلیا کو باعزت اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیری نے 33 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے جبکہ ہینڈزکومب نے اپنی بہادر اننگز میں 84 گیندوں میں 31 رن جوڑے۔ دونوں کے درمیان 53 رن کی شراکت ہوئی جسے اشون نے کیری کا وکٹ لے کر توڑا۔ اس کے علاوہ اشون نے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ کی وکٹیں حاصل کیں، جب کہ جڈیجہ نے ٹوڈ مرفی اور ہینڈزکومب کو آؤٹ کرکے اپنی پانچ وکٹ مکمل کیں۔
آسٹریلیا کو چھوٹے اسکور پر سمیٹنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان روہت نے پہلے اوور میں 13 رن جوڑ کر جارحانہ شروعات کی۔ جہاں روہت نے خطرہ مول لیتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے، وہیں کے ایل راہل نے صبر کے ساتھ وکٹ پر اپنا وقت گزارا۔ راہل 71 گیندوں پر 20 رن بنانے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ٹوڈ مرفی کا شکار ہو گئے، حالانکہ روہت 56 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روہت نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل اپنی 69 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ روی چندرن اشون نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور صفر رن کے اسکور پر ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتان مینک کی ڈبل سنچری کے ساتھ کرناٹک فرنٹ فٹ پر

Next Post

کھڑگے نے تقریر سے الفاظ ہٹائے جانے پر اعتراض کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post

کھڑگے نے تقریر سے الفاظ ہٹائے جانے پر اعتراض کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.