بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں جی-20 کی خصوصی تیاریوں کے لیے 927 کروڑ روپے کی ضرورت: منیش سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-05
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//دہلی میں G-20 کی تیاریوں کے پیش نظر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں G-20 کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اپنے خط میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس بار ہندوستان G-20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے ۔ ہم دہلی والوں کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ G-20 کی زیادہ تر اہم سرگرمیاں دہلی میں ہی ہونے والی ہیں۔ G-20 کے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی سمت میں حکومت دہلی، ہندحکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر ے گی۔
مسٹر سسودیا نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں پوری دہلی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ G-20 اجلاس کے دوران یہاں آنے والے بین الاقوامی مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہیں 21ویں صدی کے ہندوستان کی راجدھانی دہلی سے ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ واپس جانا چاہیے ۔ اس سمت میں دہلی حکومت کے مختلف محکموں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے ایک فریم ورک بنایا ہے ، جس میں G20 کے بڑے مقامات کے ارد گرد کے مخصوص علاقوں کی خوبصورتی اور دہلی کے اہم مقامات پر مخصوص سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد شامل ہے ۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ دہلی حکومت کو G-20 کی تیاریوں کے لیے بنائے گئے خصوصی منصوبوں کے لیے 927 کروڑ روپے کی ضرورت ہے ۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ بھی ان کوششوں کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ G-20 کی تیاریوں کے لیے ان تمام کوششوں اور پروگراموں کو لیفٹیننٹ گورنر نے بھی منظوری دے دی ہے ۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ حکومت ہند دہلی حکومت کو مرکزی ٹیکس کے حصہ کے طور پر کوئی رقم نہیں دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کی طرف سے دہلی حکومت کو کوئی اضافی گرانٹ نہیں دیا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ ملک کی تمام ریاستوں کے میونسپل کارپوریشنوں کو ان کی آبادی کے حساب سے جو رقم دی جاتی ہے ، وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کو بھی نہیں دی جاتی ہے ۔ اپنے محدود وسائل کے ساتھ دہلی حکومت کے لیے G-20 میٹنگ کی تیاریوں کے لیے اضافی 927 کروڑ روپے خرچ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ G-20 اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں۔
مسٹر سسودیا نے دہلی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ضروری 927 کروڑ روپے دستیاب کرائے جانے کی درخواست کی ۔ اس سے دہلی حکومت کو ان تمام اسکیموں اور پروگراموں کو آسانی سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی اور تمام تیاریاں وقت پر مکمل ہو جائیں گی۔ انہوں نے محترمہ سیتارمن سے پوری امید ظاہر کی کہ دہلی حکومت اس سمت میں ان سے مثبت تعاون حاصل کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نینو یوریا کھادکارخانے کی سنگ بنیاد رکھی

Next Post

مودی نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی تعریف کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش

مودی نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی تعریف کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.