منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عثمان کے ویزا کو منظوری ملی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in کھیل
A A
عثمان خواجہ کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے پر خوش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن// آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ کے ویزا کو منظوری مل گئی ہے اور وہ جمعرات کو ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ کرک بز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
بدھ کی رات آسٹریلیائی وقت کے مطابق خواجہ کا ویزا منظور ہونے میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) انہیں ہندستان بھیجنے کے لیے حرکت میں آیا۔
کرک بز نے سی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نژاد خواجہ کی ویزا کی درخواست نئی دہلی میں وزارت خارجہ کو بھیج دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کو خواجہ کو کلیئرنس جاری کرنے کے لیے کچھ وقت درکار تھا۔ چند گھنٹے قبل کینبرا میں ہندستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی سے ایک پیغام موصول ہوا۔ اسے میلبورن میں ہندوستانی قونصل خانے کو بھیج دیا گیا جس نے فوری طور پر ویزا جاری کر دیا۔
کرک بز نے کہا کہ تمام آسٹریلیائی کرکٹرز کی ویزا درخواستوں کو وزارت خارجہ کو بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی تھی، حالانکہ کچھ درخواستوں کو نئی دہلی سے ہوکر گزرنا ہی پڑتا ہے۔ بظاہر خواجہ کے ویزے کے کاغذات پاکستان میں پیدا ہونے کی وجہ سے دہلی بھیجے گئے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواجہ اس سے قبل بھی ہندستان کا دورہ کیا تھا اور تب بھی انہیں ویزا سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خواجہ اب ٹیم کے معاون عملے کے کچھ ارکان کے ساتھ جمعرات کی صبح میلبورن سے براہ راست بنگلور جائیں گے۔ پیٹ کمنز کی زیرقیادت ٹیم کے دیگر ارکان پہلے ہی آسٹریلیا کو دو گروپوں میں چھوڑ چکے ہیں۔ ٹیم 9 فروری کو ناگپور میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلورو میں چار روزہ کیمپ میں پریکٹس کرے گی۔ اس کے بعد دیگر تین ٹیسٹ بالترتیب دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ہندوستان کے لیے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اہم ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ کے ویزے میں تاخیر کی وجہ سے وہ بدھ کو ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ ہندستان کے لئے روانہ نہیں ہو سکے۔
خواجہ نے تاخیر پر طنز کیا اور سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میرے ہندوستان کے ویزا کا انتظار کرتے ہوئے‘‘۔
خواجہ نے 2011 میں آسٹریلیا کے لیے ڈیبیو کیا تھا، حالانکہ پچھلے دو برسوں میں ان کا بلے بہت کچھ بولا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 47.83 کی اوسط رکھنے والے خواجہ نے گزشتہ ایک سال میں 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جس میں 195 ناٹ آؤٹ کے بہترین اسکور کے ساتھ 79.68 کی اوسط سے 1275 رن بنائے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کبھی کبھی مجھے ہار ماننے کی بھی خواہش ہوتی ہے: شاہین

Next Post

بی سی سی آئی اکاؤنٹس کو پبلک کیا جانا چاہئے: پاٹل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

بی سی سی آئی اکاؤنٹس کو پبلک کیا جانا چاہئے: پاٹل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.