جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر: چلہ کلاں کے آخری دنوں کے دوران بھاری برف باری کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-28
in تازہ تریں
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہاکادہشت گردی کے خاتمے کا عزم

دہشت گردوں کے حامیوں کے دن گنے جا چکے ہیں:پربھات

سرینگر/۲۸جنوری
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چلہ کلاں کے آخری دنوں کے دوران بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کا برف و باراں متوقع ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 30 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری ہونے کا امکان ہے تاہم پیر پنجال اور جنوبی کشمیر میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 31 جنوری کو بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس خراب موسمی صورتحال کے باعث برفانی تودے بھی گر آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات سے فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے اور بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے ان علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرے رہتے ہیں، کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں کی حالت معلوم کئے بغیر سفر نہ کریں۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے ک م درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔
اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یروشلم میں یہودی عبادت پر حملے میں سات ہلاک ‘دس زخمی

Next Post

کھڑگے نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی میں لاپرواہی پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ کو خط لکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہاکادہشت گردی کے خاتمے کا عزم

2026-10-22
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

دہشت گردوں کے حامیوں کے دن گنے جا چکے ہیں:پربھات

2026-10-22
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

عمر عبداللہ کا موسمِ سرما کی تیاریوں کا جائزہ ‘بجلی شیڈول پر سختی سے عمل در آمد کی ہدایت

2026-10-22
سردیوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے قمر واری و ملحقہ علاقوں کے لوگ پریشان
اہم ترین

کشمیر میں اس موسم سرما میں کم وولٹیج کا بحران دوبارہ پیدا ہونے کا خدشہ

2026-10-22
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

اُدھم پور میں مسافر بس کو حادثہ‘ خاتون اور۶سالہ بچی ہلاک 

2026-10-22
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

جموں کے ارنیا سیکٹر میں۸۰۴ گرام ہیروئن اور۱ء۱کلو افیون برآمد

2026-10-22
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

روس میں زیرِ حراست  کشمیری نوجوان کی رہائی  کیلئے مرکز سے مداخلت کی اپیل 

2026-10-22
برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی
اہم ترین

بورڈ نے امتحانی عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

2026-10-22
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی میں لاپرواہی پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ کو خط لکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.