منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان ہاردک کی کپتانی میں تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in کھیل
A A
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

رانچی// ون ڈے سیریز میں مہمانوں کو کلین سویپ کرنے کے بعد، ہندوستان جمعہ کو یہاں جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔
ہندوستان نے اس سال دونوں ون ڈے سیریز میں شاندار جیت درج کی ہے، لیکن سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز جیتنے کے لیے اسے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ’نئےنظریئے‘کے ساتھ ایک نوجوان ٹیم کو میدان میں اتارنا چاہتا ہے۔
سری لنکا کے خلاف اترنے والی ٹیم میں سوریہ کمار یادو اور راہل ترپاٹھی کے علاوہ تمام کھلاڑی 30 سال سے کم عمر کے تھے۔ کوچ راہل ڈریوڈ نے بھلے ہی روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے خاتمے کو مسترد کیا ہو، لیکن فی الحال ٹیم سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی کے بغیر ہی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں چیلنجز کا سامنا کررہی ہے۔
پانڈیا مسلسل تیسری ٹی 20سیریز میں ایک نوجوان پلٹن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فوراً بعد، ہندوستانی ٹیم پانڈیا کی کپتانی میں ٹی 20سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ گئی جہاں مہمان ٹیم نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی اس جیت میں سب سے بڑا تعاون موجودہ ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان سوریہ کمار یادو سنچری نے کیا۔ سال 2022 کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر یہاں بھی اپنی فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے۔
سوریہ کمار سے پہلے ٹیم انتظامیہ کو اوپنرز شبھمن گل اور ایشان کشن سے بھی امید ہوگی۔ گل اور کشن نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ ہندوستان کو متوقع تیز شروعات نہیں دے سکے۔ دونوں کا ٹی 20انٹرنیشنل میں اسٹرائیک ریٹ 130 سے ​​کم ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
گل اور کشن کے علاوہ پرتھوی شا اس سیریز میں ہندوستان کے تیسرے اوپننگ آپشن ہیں۔ شا اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے الیون میں جگہ کے مضبوط دعویدار ہو سکتے ہیں لیکن کپتان پانڈیا کے مطابق انہیں فی الحال اپنی باری کا انتظار کرنا ہو گا۔
دیپک ہڈا اور واشنگٹن سندر کے چھٹے اور ساتویں نمبر پر الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کا امکان ہے، حالانکہ کلدیپ یادو اور یوزویندر چہل کے درمیان آٹھویں نمبر کے لیے جنگ ہو سکتی ہے۔ ارش دیپ سنگھ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں تیزی سے ہندوستان کے اہم بالر بنتے جا رہے ہیں۔ شیوم ماوی اور عمران ملک کو ان کے ساتھ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔
رانچی گراؤنڈ پہلے گیند بازی کرنے والی ٹیم کی مدد کرسکتا ہے۔ یہاں کھیلے گئے 25 ٹی 20میچوں میں سے 16 میں ٹیم نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ اوس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کپتان پانڈیا ٹاس جیتنے کی صورت میں بالنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں، حالانکہ اگر وہ اپنی ٹیم کو ’چیلنجنگ‘ پوزیشن میں لانے کے منصوبے کے ساتھ جاتے ہیں تو وہ پہلے بلے بازی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ہندوستان نے اس گراؤنڈ پر اپنے تینوں ٹی 20میچ جیتے ہیں اور وہ چوتھی بار بھی جیتنا چاہے گا۔
دوسری طرف، نیوزی لینڈ، جو ہندوستان کے دورے پر اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے، ون ڈے سیریز کو بھول کر جلد سے جلد آگے بڑھنا چاہے گا۔ کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی کی غیر موجودگی میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ نے سینٹنر کی کپتانی میں 10 میں سے آٹھ میچ جیتے ہیں، حالانکہ ان میں سے سات فتوحات آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ملی ہیں۔ کپتان سینٹنر، جنہوں نے سال 2022 میں گیند اور بلے دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کے پاس ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی کپتانی کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا موقع ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل-2023 یکم اپریل سے شروع ہو سکتا ہے

Next Post

دوہزارروپئے کی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ سوشیل میڈیا پر موضوع بحث

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
جموں کشمیر میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کی شرح سب سے زیادہ

دوہزارروپئے کی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ سوشیل میڈیا پر موضوع بحث

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.