ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لکھیم پور کھیری تشدد: مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش کو آٹھ ہفتے کی عبوری ضمانت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in قومی خبریں
A A
قوم کو اپنی زبانوں سے آشناہونا چاہیے: مشرا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسان تحریک کے دوران تیز رفتار کار سے روند کر (3 اکتوبر 2021) کسانوں کے مبینہ قتل کے معاملے میں مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کوراحت دیتے ہوئے بدھ کو آٹھ ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی۔
بنچ نے اسی تشدد کے دوران دو کار سواروں کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوبھی عبوری ضامنت دے دی۔
جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ نے آشیش کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے کئی سخت شرائط کے ساتھ رہائی کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد 19 جنوری کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
بنچ کی جانب سے آشیش پر عائد ضمانت کی سخت شرائط میں اس کے اترپردیش اوردہلی میں داخلے کی پابندی بھی شامل ہے ۔ سپریم کورٹ نے اسے جیل سے رہائی کے ایک ہفتہ کے اندر اتر پردیش چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔
بنچ نے واضح کردیا ہے کہ ملزم یا اس کے اہل خانہ کی طرف سے گواہوں کو کسی قسم کی دھمکی پرضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ ضمانت میں مزید توسیع کا انحصار درخواست گزار آشیش کی رہائی کے دوران اس کے طرزعمل پر ہوگا۔
سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری کیس کی سماعت کی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا، کیونکہ اس نے نچلی عدالت کی سماعت کی ہرتاریخ کے بعد پیش رفت رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
بنچ نے کہا، "اگر یہ پایا جاتا ہے کہ مقدمے میں تاخیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو اس صورت حال کو بھی اس کی ضمانت کی منسوخی کے لیے ایک درست بنیاد سمجھا جائے گا۔”
سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 14 مارچ کو کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین (جسے کسانوں کے زبردست احتجاج کے بعد واپس لے لیا گیا تھا) تحریک کے دوران لکھیم پور کھیری میں کسانوں نے احتجاج ومظاہرہ کیاتھا۔ اسی دوران لکھیم پور کھیری میں اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا پروگرام منعقد کیا گیاتھا۔ کسان اس کی مخالفت کر رہے تھے ۔ اس دوران تشدد پھوٹ پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے نڈا، بومئی کے خلاف شکایت درج کرائی

Next Post

صدر جمہوریہ نے 43 لوگوں کو جیون رکشاتمغے سے نوازنے کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

صدر جمہوریہ نے 43 لوگوں کو جیون رکشاتمغے سے نوازنے کی منظوری دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.