اتوار, جنوری 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس نے نڈا، بومئی کے خلاف شکایت درج کرائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

50 ہزار سے زائد فارنسک سائنسدانوں کی ضرورت: شاہ

تعلیمی اصلاحات کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت: سسودیا

بنگلورو،// کرناٹک کانگریس نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے رمیش جارکی ہولی کی طرف سے پارٹی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی موجودگی میں ووٹروں کو لبھانے کے لیے رشوت کی مبینہ پیشکش کی تحقیقات کے مطالبہ کے ضمن میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔
کانگریس نے بی جے پی کے تین لیڈروں کے خلاف ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔ شکایت پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے دستخط ہیں۔
کانگریس کے شکایت کنندگان نے کہا کہ ثبوت کے طور پر شکایت کے ساتھ ویڈیو فوٹیج کی کاپی منسلک کی گئی ہے ۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ مسٹر جارکی ہولی 22 جنوری کو ووٹروں کو 6,000 روپے کی رشوت کی پیشکش کر رہے ہیں۔
شکایت کنندگان نے کہا کہ یہ جمہوریت کو غصب کرنے کی ایک صریح اور ڈھٹائی کی کوشش ہے اور واضح طور پر تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 171B، 107، 120B، 506 کے تحت فوجداری جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 123(1) کے تحت ووٹرز کو رشوت کی پیشکش کے برابر ہے ۔
شکایت کنندگان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی 30,000 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ ووٹرز کو الیکشن جیتنے کے لیے راغب کیا جا سکے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ‘‘اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے ووٹروں کو رشوت دینے اور انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے لیے 30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی کمائی کی ہے ’’۔
کانگریس نے کہا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی گرفتاری اور ان کے الیکٹرانک آلات کو ضبط کرنے سے 30,000 کروڑ روپے تقسیم کرکے ووٹروں کو لبھانے کی سازش کا پردہ فاش ہوجائے گا۔
پارٹی نے اس معاملے کی انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جانچ کرانے اور بی جے پی کے مرکزی اور ریاستی رہنماؤں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ ووٹروں میں تقسیم کی گئی 30,000 کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم کا پتہ لگایا جاسکے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مسٹر مودی کی طرف سے خواجہ کے دربار میں چادر پیش کی گئی

Next Post

لکھیم پور کھیری تشدد: مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش کو آٹھ ہفتے کی عبوری ضمانت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
قومی خبریں

50 ہزار سے زائد فارنسک سائنسدانوں کی ضرورت: شاہ

2023-01-29
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
قومی خبریں

تعلیمی اصلاحات کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت: سسودیا

2023-01-29
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
قومی خبریں

دہلی میں صدر بازار دھماکہ کیس کا ایک ملزم اتر پردیش سے گرفتار

2023-01-29
قومی خبریں

آئی اے ایف کے سربراہ نے راج ناتھ کو لڑاکا طیارے کے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا

2023-01-29
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :
قومی خبریں

ملک میں کورنا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا

2023-01-28
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا
قومی خبریں

لوک سبھا اسپیکر نے پدم ایوارڈ یافتہ افراد سے بات چیت کی

2023-01-28
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن
قومی خبریں

ہیلپ ایج انڈیا نے بزرگوں کے لیے الگ وزارت کا مطالبہ کیا ہے

2023-01-28
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
قومی خبریں

شمال مشرقی اسمبلی انتخابات سے قبل نئی دہلی میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ

2023-01-28
Next Post
قوم کو اپنی زبانوں سے آشناہونا چاہیے: مشرا

لکھیم پور کھیری تشدد: مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش کو آٹھ ہفتے کی عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.