منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-24
in ٹاپ سٹوری
A A
’بھارت جوڑو یاترا‘:سرینگر میں اختتامی تقریب پر ۲۱ جماعتیں مدعو

Congress leader Rahul Gandhi speaks at a public meeting during the party's 'Bharat Jodo Yatra', in Fatehgarh Sahib.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

جموں/۲۴جنوری
سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی دگ وجے سنگھ کے سرجیکل سٹرائیکس کے متعلق بیان سے متفق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور جو وہ کرتے ہیں اس کا ثبوت نہیں مانگا جانا چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دگ وجے سنگھ کی ذاتی رائے ہے پارٹی کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔
راہل لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرئیکس کے متعقل بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا”دگ وجے سنگھ جی نے جوکہا ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا ہوں ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں ہمیں اس کا ثبوت نہیں مانگنا چاہئے “۔
ان کا کہنا تھا”یہ ان کی ذاتی رائے ہے پارٹی کو اس رائے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے “۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اس میں تانا شاہی نہیں ہے اس میں ہر معاملے پر گفت شنید ہوتی ہے ۔
کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا”پنڈتوں کی اس وفد نے شکایت کی کہ بی جے پی ہمیں ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے “۔
ان کا کہنا تھا”پنڈتوں نے مجھے بتایا کہ ہمارے لئے جو کچھ کیا گیا وہ کانگریس نے منموہن سنگھ جی کے دور اقتدار کے دوران کیا گیا“۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ پنڈتوں نے مجھ سے ان کے مسائل پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر کے بیان سے یاترا متاثر نہیں ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا”یاترا نے دو نظریوں کو واضح کیا اور اس یاترا نے ملک کے بیانیے کو تبدیل کر دیا“۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے لہذا سیاسی باتیں ہوں گی۔انہوں نے کہا”جب مجھ سے پنڈ وفد ملی اور انہوں نے اپنے مسائل اٹھائے تو مجھے بھی ان کے مسائل کو اجا گر کرنا ہے “۔
اس سوال کے جواب کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی اپنی شبیہ کو بحال کرنے کے لئے کروڑوں روپیے خرچ کر رہے ہیں، تو ان کا جواب تھا”بی جے پی نے میری شبیہ خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپیے خرچ کئے لیکن وہ سب کار گار ثابت نہیں ہوسکا“۔انہوں نے کہا”بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ اقتدار اور پیسے سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ سچ ہمیشہ تاباں ہوتا ہے “۔
دفعہ370 کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیڈر نے کہا”اس پر کانگریس کا واضح اسٹینڈ ہے اور اس سلسلے میں ہماری قرار داد کا مطالعہ کریں“۔
جموں وکشمیر میں یاترا کے لئے سیکورٹی بند وبست کے بارے میں ان کا کہنا تھا”یہ حکومت کی ذمہ داری ہے مجھے امید ہے کہ وہ اس کو اچھی طرح سے انجام دیں گے “۔
راجناتھ سنگھ کے یاترا کے بارے میں ایک بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر راہل گاندھی نے کہا”ایک یاترا جو ملک کے لوگوں کو جوڑتی ہے کیسے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہے میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں“۔انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد بھارت کو جوڑنا ہے اور جو ماحول ملک میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے پھیلایا ہے اس کے خلاف کھڑا ہونا ہمارا مقصد ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ جلد سے جلد بحال ہونا چاہئے اور یہاں اسمبلی بھی بحال ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو کمسنوں سمیت پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینسی میں شامل ہونے سے روکا لیا گیا : پولیس

Next Post

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
Next Post
جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.