بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کاروباری دنیا کو صحت مند، سبز نقطہ نظر اپنانا چاہئے : گوئل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-24
in قومی خبریں
A A
دور رس منصوبے تیار، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بنے گا: گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

گاندھی نگر//کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کو کاروباری دنیا کو مستقبل کے کاروباری طریقوں میں ایک صحت مند اور سبز انداز اپنانے کی تلقین کی۔
انہوں نے یہ جاننے کے لئے ان سے جی -20 کے ساتھ بی-20کے پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کو کہا کہ ہم اجتماعی طور سے ایک پائیدار اور انصاف پر مبنی مستقبل کے ایجنڈے کی سمت میں کس طرح کام کرسکتے ہیں۔وہ آج گاندھی نگر میں عالمی تجارتی برادری کے ساتھ آفیشل جی-20 ڈائیلاگ فورم بزنس20(بی-20)کی اثاثی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔
جناب گوئل نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ وہ ہماری جدوجہد آزادی کی سرکردہ مشعلوں میں سے ایک تھے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ نیتاجی نے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا ، جس میں ملک کے ہر شہری کو اس کی خوشحالی میں حصہ مل سکے ۔
وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندرمودی کے اَمن اور مکالمہ، منظم اور شمولیاتی ترقی اور انسانی نظریے کے ‘وسودھیو کُٹمب کم’وژن کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان ایک ذمہ دار عالمی شہری بننے کا خواہش مند ہے ، خواہ یہ موسمیاتی تبدیلی کا شعبہ ہو یاڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کا۔مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں جی -20 کی تھیم-‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’کے توسط سے ہم دنیا کو ایک دوسرے کی دیکھ بھال، زیادہ سے زیادہ مکالمہ اور سیارے کے لئے زیادہ سے زیادہ تشویش اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے متحرک کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مہاتماگاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دنیا ٹرسٹی کی شکل میں وراثت میں ملی ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ کہ نسل کے لئے ایک بہتر دنیا چھوڑ کر جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین نسلی مساوات کا لازمی احترام کرنا چاہئے [؟]ہمیں اس سیارے کے تمام وسائل کا استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔
وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان ہمیشہ پائیدار ترقی کے لئے کھڑا رہا ہے ۔انہوں نے حوالہ دیا کہ ماحولیاتی اہداف کو اپنانے اور لاگو کرنے کے معاملے میں یہ دنیا کہ سرفہرست 5ممالک میں سے ایک ہے ۔ہندوستان مستقل کے طور سے یواین ایف سی سی سی رپورٹ داخل کرتا ہے اور 2021 میں اپنی قائم شدہ صلاحیت میں قابل تجدید توانائی کا 40فیصد حصہ ہونے کے 2030کے اپنے ہدف کو پہلے ہی عبور کرچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر پائیدار ترقیاتی ہدف کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے ۔
ترقی کے حوالے سے ہندوستان کے حیرت انگیز سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان پچھلی تین دہائیوں میں متعدد ناخوشگوار واقعات کے باوجودتقریباً 12 گنا ترقی کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنا کسی امتیاز کے سماج کے ہر فرقے اور ملک کے کونے کونے تک شمولیاتی ترقی کوپہنچانے کے لئے حکومت کے ذریعے انقلابی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو انتخابات سے متعلق فرضی خبروں کی نشاندہی کرنی چاہیے : راجیو کمار

Next Post

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے لیے دل چھو لینے والی الوداعی تقریب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
جیسنڈا آرڈرن کا وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے لیے دل چھو لینے والی الوداعی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.