منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سری اور پائے فروشوں کے وارے نیارے

گوشت کی قلت کے باعث قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in مقامی خبریں
A A
دو سال پہلے مٹن کی ریٹ میں اضافہ ہوا تھا :ایسو سی ایشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

سرینگر///
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں بالعموم اور سرینگر میں بالخصوص ۹۶فیصد قصابوں کی دکانوں کو سربمہر کرنے اور گوشت کی قلت کے بیچ سری اور پائے فروشوں نے لوگوں کو دودو ہاتھوں لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
سری گوشت فی کلو چار سو روپے تک فروخت کیا جارہا ہے اور اُن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہیں۔
عوامی حلقے سوال کر رہے ہیں کہ پائین شہر میں قصابوں کی لگ بھگ سبھی دکانیں اس وقت مقفل ہیں تو سری اور پائے کہاں سے لائی جارہی ہیں ۔
لوگوں کے ایک وفد نے یو این آئی ارود کے نامہ نگار کو بتایا کہ شہر بھر میں سری اور پائے فروشوں کی دکانوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں گراہک اپنی بھاری کا انتظار کر رہے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ سری اور پائے فروشوں نے موقع کو غنیمت سمجھ کر سری گوشت کی قیمت میں دوگنا اضافہ کیا اور اس طرح سے سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔
وفد نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سری گوشت اور پائے فروخت کرنے والے لوگوں کو دو د و ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سری گوشت فی کلو تین سے چار سو روپیہ میں فروخت کیاجارہا ہے جبکہ پائے فی کلو ساڑھے چار سو روپے میں فروخت کرکے لوگوں کو لوٹا جار ہا ہے ۔
اُن کے مطابق ایک پائے کی قیمت ۷۰سے ۸۰روپے مقرر کی گئی ہے ۔
عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ امور صارفین کی جانب سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کا جو راگ الاپا جارہا ہے وہ زمینی سطح پر حقیقت سے بعید نظر آرہا ہے اسکی ایک تازہ نظیر یہ ہے کہ قصاب حضرات نے اگر چہ خصوصاً شہر خاص میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت فروخت نہ کر کے اسکی قلت پیدا کر رکھی ہے تو وہیں دوسری جانب سری اور پائے فروش نہ جانے کہاں سے بڑی مقدار میں سری اور پائے لا کر گاہکوں کو مہنگے داموں فروخت کرکے ہر روز ناجائز منافع خوری کی گہری جھیل میں اپنے ہاتھ دھونے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے کہاکہ بازاروں میں سری اور پائے کا گوشت دستیاب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چوری چھپے قصاب گوشت فروخت کر رہے ہیں۔
عوامی حلقے کی اور سے حیرانگی اس بات پر ظاہرکی جارہی ہے کہ گوشت بازار میں دستیاب نہ ہونے کے باوجود سری پائیاں کی منڈیاں روزانہ کیسے لگ جاتی ہیں یہ توجہ طلب معاملہ ہے ۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ سری پائیاں کو اس قدر مہنگا کیا گیا ہے کہ غریب لوگوں نے سونے کے بھاو میں فروخت کی جانے والی اس شئے کی خرید کے بارے میں سو چنا بھی اب بند کیا ہے ۔
دریں اثنا عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر فوڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں کے برعکس سری اور پائے فروخت کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا‘ ایم اے اسٹیڈیم پوری طرح سے سیل

Next Post

سدھرامیں ہوئے انکاؤنٹر میں مجسٹریل جانچ کرانے کے احکامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

2023-01-31
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
مقامی خبریں

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

2023-01-31
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اونتی پورہ میں جنگجوؤں کی کمین گاہ تباہ، چار جنگجو اعانت کار گرفتار

2023-01-31
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

2023-01-31
سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا
مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا

2023-01-31
مقامی خبریں

بی جے پی نے ’بھارت جوڑو یاترا ‘کو ناکام قراردیا

2023-01-31
بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل
مقامی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل

2023-01-31
جموں کے ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک بھیانک آتشزدگی میں ۴شہری ہلاک ‘۱۴دیگر زخمی
مقامی خبریں

پاکستان :پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے میں ۴۴ ہلاک ‘۱۵۷ زخمی

2023-01-31
Next Post
۱۹جون کپوارہ میں انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم

سدھرامیں ہوئے انکاؤنٹر میں مجسٹریل جانچ کرانے کے احکامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.