لاہور//سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے میں کبھی غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی۔
جیو نیوز کے پروگرام اسکور کے میزبان سید یحییٰ حسینی نے اپنے ایک شو کے دوران عاقب جاوید سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز میں رضوان کی بیٹنگ اور نمبرنگ کے حوالے سے سوال کیا۔
اس کے جواب میں عاقب جاوید نے کہا کہ رضوان کی بہتر پرفارمنس ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں ہے، انہوں نے کبھی بھی ون ڈے میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی، اگر آپ رضوان کا اسٹرائیک ریٹ سرفراز کے اسٹرائیک ریٹ کے سامنے رکھ کر دیکھیں تو اس کا کوئی میچ نہیں۔
عاقب جاوید نے شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کچھ چیزیں بہت عجیب سی ہوئیں، پتہ نہیں شان مسعود کو نائب کپتان کیوں اور کس نے بنا یا ، شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت کیا تھی، اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔