ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترک فوج کے شام سے انخلا تک انقرہ کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے: دمشق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-17
in عالمی خبریں
A A
ترکی اور اسرائیل کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

دمشق//
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ تُرکیہ کو ہمارے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے قبل شام میں موجود اپنی فوج نکالنا ہو گی۔المقداد نے دمشق میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ "ترک فوج کو ہٹائے بغیر ترکی کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی پر بات کرنا ممکن نہیں ہے۔”
المقداد نے مزید کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد اور ترک قیادت کے درمیان کسی بھی ملاقات کا انحصار "تنازع کی وجوہات کو دور کرنے” پر ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تُرک صدارت کے قریبی مشیر ابراہیم قالن نےکہا ہےکہ شام میں ترک فوجی آپریشن شروع کرنا "کسی بھی وقت ممکن ہے۔”
انہوں نے کہا کہ”ہم شام میں سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے” قالن نے کئی غیر ملکی میڈیا اداروں کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ترکیہ شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔گذشتہ دسمبر کے اواخر میں ماسکو میں ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع نے ملاقات کی تھی اور شام میں قیام امن کے امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شام سے موصول ہونے والی دھمکیوں کی بنیاد پر کسی بھی وقت زمینی کارروائی کا آغاز ممکن ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فروری کے وسط میں ہونے والی آئندہ ملاقات سے قبل ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کے درمیان ایک نئی ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا۔
ابراہیم قالن نے شام کی سرزمین پر کرد فورسز کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم اپنی سرحدوں پر سکیورٹی چاہتے ہیں۔” قالن نے کہا کہ ہم کبھی بھی شامی ریاست یا شامی شہریوں کے مفادات کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ، بچوں سمیت 35 افراد ہلاک

Next Post

نیتن یاہو کے دفتر کو ’خطرناک‘ مواد پر مشتمل پارسل موصول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری
عالمی خبریں

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

2026-09-05
امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر
عالمی خبریں

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

2026-09-05
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
عالمی خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب

2026-09-05
ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”
عالمی خبریں

ہم یورپ کو ایرانی جوہری خطرے سے بچا رہے ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

2026-09-05
عالمی خبریں

ال نینو ہوا تیز، 2027 کے آغاز تک شدید گرمی اور شدید موسمی واقعات کا خطرہ

2026-09-05
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

نیتن یاہو کے دفتر کو ’خطرناک‘ مواد پر مشتمل پارسل موصول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.