جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر:برف باری کے بعد موسم خشک، گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

’۱۹جنوری کو مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر وارد وادی ہوسکتی ہے‘موسم ایک بار پھر خراب ہونے کا امکان ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in اہم ترین
A A
کشمیر:برف باری کے بعد موسم خشک، گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

SRINAGAR, JAN 14 (UNI):-A view of snow covered Nishat garden after snowfall, in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-51U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کے بعد وادی میں موسم بہتر ہوا ہے اور معمولات زندگی بھی بتدریج واپس پٹری پر آ رہے ہیں۔
ہفتہ کو دن بھر دھوپ رہی جس سے برف تیزی سے پگھل گئی۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گرواٹ ریکارڈ ہوئی اور سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے ۔
موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ۱۸جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور میدانی علاقوں میں دھند بھی رہ سکتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ۱۹جنوری کو مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں موسم ایک بار پھر خراب ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۹سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں ۹ء۵۰سینٹی میٹر اور کپوارہ میں۴ء۱۰سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک فٹ تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں۴۷سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی کہیں ایک فٹ تو کہیں اس سے بھی زیادہ برف جمع ہوئی ہے ۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرینگر میں۵جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قبل ازیں گلمرگ میں۲جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں بھی۲جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں‘جس سے سڑکوں اور چھتوں پر جمع برف تیزی سے پگھل گئی۔
وادی کے بعض بالائی علاقوں میں گرچہ صبح کے وقت سڑکوں پر پھلسن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی تاہم میدانی علاقوں میں صبح سے ہی معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار

Next Post

وادی کابیرونی دنیا سے رابطہ بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

وادی کابیرونی دنیا سے رابطہ بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.