اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راہل کی بہترین بلے بازی، ہندوستان فتح یاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in کھیل
A A
کے ایل راہل انگلینڈ کے دورے سے باہر، علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

کولکاتہ// کلدیپ یادو (51/3) اور محمد سراج کی عمدہ گیندبازی کے بعد لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 64) کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے 216 رنز کا ہدف رکھا جسے ہندوستان نے 43.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
راہل جب بلے بازی کے لیے آئے تو ہندوستان نے 62 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ شریاس ائیر (28) اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن وہ بھی ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد راہل نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ 75 رنز کی شراکت کرکے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے اکشر پٹیل (21) کے ساتھ 30 جبکہ کلدیپ یادو کے ساتھ 28 رنز جوڑ کر ہندوستان کو جیت تک پہنچایا۔
راہل نے اپنی میچ وننگ اننگ میں چھ چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں میں 64 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی یہ مسلسل 10ویں سیریز جیت ہے۔ سیریز کا آخری میچ تروواننت پورم کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سری لنکا نے اچھی شروعات کی۔ محمد سراج کی گیند پراوشکا فرنانڈو (17 گیند، چار چوکے، 20 رن) کے بولڈ ہونے کے بعد بھی نواندو فرنانڈو اور کوسل مینڈس نے اننگ کی رفتار کو رکنے نہیں دیا اور پاور پلے میں 51 رن جوڑ لئے۔
فرنانڈو نے 12ویں اوور میں عمران ملک کو دو چوکے لگا کر اننگ کی رفتار میں اضافہ کیا، جبکہ مینڈس نے دواوور بعدعمران کی شارٹ گیند پرچھکا لگایا۔ فرنانڈو مینڈس نے دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑے۔ سری لنکا کو مضبوط پوزیشن سے نکالنے کے لیے ہندوستان کو وکٹوں کی ضرورت تھی اور کپتان روہت شرما نے گیند اسپنرز کے حوالے کر دی۔ کلدیپ نے اپنے پہلے ہی اوور میں مینڈس کا وکٹ نکالا، جبکہ اکشر پٹیل نے اگلے اوور میں دھننجے ڈی سلوا کو صفر پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ فرنینڈو نے اننگ کی 62 ویں گیند پر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اگلی ہی گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کے لئے ڈیبیو کرنے والے فرنانڈو نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 گیندوں پر چھو چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے، جبکہ کسل مینڈس 34 گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ 34 رنوں کا تعاون کیا۔
اس کے بعد کلدیپ نے چریت اسلانکا (15) اور کپتان داسن شاناکا (2) کو آؤٹ کرکے سری لنکا کے مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔
صرف 24 رن کے وقفے میں پانچ وکٹ گرنے کے سبب سری لنکا مشکل میں پڑ گیا۔ وانندو ہسرنگا (17 گیند، تین چوکے، ایک چھکا، 21 رن) اور چمیکا کرونارتنے (25 گیند، تین چوکے، 17 رن) نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن عمران کی رفتار کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عمران نے نچلے آرڈر کے دونوں بلے بازوں کو بیک ورڈ پوائنٹ پر کھڑے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
آخر میں، ڈونتھ ویلالگے اور کاسن راجیتا نے نویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت داری کرکے سری لنکا کو 215 رنز تک پہنچا دیا۔ راجیتھا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سراج نے 40ویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر ویلالگے (32) اور لہیرو کمارا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
سراج نے اپنے 5.4 اوور میں 30 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ کلدیپ نے 10 اوور میں 51 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمران کو دو اور اکشر کو ایک وکٹ ملا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن بڑھا دی، عمران خان کتنی وصول کرینگے؟

Next Post

قومی ترانہ کی توہین کا معاملہ:ممتا بنرجی کے خلاف سمن مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

قومی ترانہ کی توہین کا معاملہ:ممتا بنرجی کے خلاف سمن مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.