ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

او آئی سی کا مسجد اقصیٰ کی حالیہ بے حرمتی کےخلاف غیر معمولی اجلاس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in عالمی خبریں
A A
او آئی سی اجلاس میں حریت کو دعوت‘دیلی کی تنقید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

دبئی//
اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی اپنے تازہ غیر معمولی اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز کارروائی مذمت کی ہے اور فلسطین کاز کی مرکزی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔
او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسجد اقصیٰ اور القدس شریف کے خلاف تام اسرائیلی پالیسیوں اور قدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے، اجلاس میں کہا گیا القدس شریف پوری اسلامی امہ کے دل کے قریب تر ہے۔
غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر میں او آئی سی کی طرف سے 17 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں اسرائیلی مذمت کے علاوہ مسلم ممالک ، عالمی اداروں ، تنظیموں ، مذہبی رہنماوں اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس اہم معاملے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے جس طرح کی اشتعال انگیز کارروائی اسرائیلی وزیر بین گویر نے کی ہے یہ قابل مذمت ہے اور اس طرح کی کوئی بھی متصبانہ کارروائی قبول نہیں۔ او آئی سی نے قرار دیا بین گویر کی شہرت انتہا پسندی کے حوالے سے ہے۔ اس لیے اس کی اشتعال انگیزی انتہائی سنگین نوعیت کی ہے۔
نیز یہ کہ ہر روز اسرائیلی نوآبادیاتی قابض اتھارٹی کی طرف سے سامنے آرہے ہیں۔ اسرائیلی حکومتی عہدے دار، فوجی حکام، سب اشتعال انگیزی، فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں کی کہیں اور نظیر نہیں ملتی۔
اسرائیل اور اس کے عہدے داروں کی کارروائیاں مسجد اقصیٰ کی موجودہ اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔ یہ مذہبی بنیادوں پر آگ بھڑکانے اور اسے ہوا دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔
او آئی سی نے قرار دیا کہ مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کی اولیں ذمہ داری اسرائیل کے نوآبادیاتی طرز کے قبضے پر عاید ہوتی ہے۔ یہ اسرائیل ہی ہے جو اپنے عہدے داروں اور حکام کے تحفظ دیتا تاکہ بالآخرمسجد اقصیٰ کے سٹیٹس کو تبدیل کر سکے۔ لیکن خیال رہے کہ اس طرح کی تمام غیر قانونی پالیسیوں اور اقدامات کے مضمرات بھیبھگتنا پڑیں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کی ضامن کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔
اس موقع پر سلامتی کونسل کے ارکان خصوصاً کو سراہاً گیا جنہوں نے بین گویر کی مسجد کے حوالے سے حالیہ اشتعال انگیزی کو مسترد کیا اور اس کی مذمت کی۔
او آئی سی نے تمام بین الاقوامی برادری سے بالعموم اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی خطرناک اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کے ساتھ ساتھ مذکورہ اسرائیلی وزیر پر پابندیاں بھی عاید کریں۔
بطور خاص مسجد اقصیٰ اور اس کے احاطے کا ذکر کرتے ہوئے او آئی سی عالمی برادری اور مسلم امہ کو یاد دلایا کہ یہ 144 ایکڑ پر محیط ہے۔ یہ ساری جگہ خالصتا ًمسلمانوں کی عبادت کے لیے ہے۔ بین الاقوامی قانون بھی مسجد اقصیٰ کے اس سٹیٹس کو تسلیم کرتا ہے۔
فلسطینی عوام کا حق اقتدار القدس شریف اور اس کے تمام مقدس مقامات پر محیط ہے۔ یہ سارا قدیمی شہر اور اس کے دیورایں سب مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ مگر اسرائیل انہیں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
او آئی سی نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ یروشلم میں مسیحی قبرستان کی بے حرمتی اور مسیحی اراضی پر اسرائیلی قابض اتھارٹی کے کیے گئے قبضے کی مذمت کی نیز مطالبہ کیا کہ جنیوا کنونشن کے مطابق اسرائیل کو ان جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے اس سے جواب طلبی کی جائے۔
غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف لگائی گئی حالیہ پابندیوں کی بھی مذمت کی اور تمام مذہبی رہنماوں اوربین الاقوامی حکام سے اپیل کی کہ اسرائیل کے خطرناک عزائم کا ادارک کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوبائیڈن نے 10 لاکھ ڈالرز لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا

Next Post

یوکرینی فوجی امریکی فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کریں گے، امریکا کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا
عالمی خبریں

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

2026-09-19
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
عالمی خبریں

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

2026-09-19
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
عالمی خبریں

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

2026-09-19
امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
عالمی خبریں

امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی

2026-09-19
امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا
عالمی خبریں

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا

2026-09-19
ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی

2026-09-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا میں ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاحوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ

2026-09-19
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب

2026-09-19
Next Post
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

یوکرینی فوجی امریکی فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کریں گے، امریکا کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.