جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے 319 کا ہدف دیا، پاکستان مشکل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-06
in کھیل
A A
بلنڈیل ، ہنری کی نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

کراچی// نیوزی لینڈ نے ٹام بلنڈل (74) اور مائیکل بریسویل (74 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جمعرات کو پاکستان کے سامنے 319 رنوں کا ہدف رکھا۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگ 277/5 پر ڈیکلیئر کر دی، جبکہ پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صفرپر دو وکٹ گنوادئے۔
پاکستان نے دن کا آغاز 407/9 کے اسکور کے ساتھ کرتے ہوئے صرف ایک رن جوڑ کر اپنا آخری وکٹ گنوا دیا۔ ابرار احمد صفر کے اسکور پر ایش سوڈھی کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل 125 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے والے ڈیون کونوے صفر پر آؤٹ ہوئے، حالانکہ اس کے بعد ٹام لیتھم اور کین ولیمسن نے اننگ کو سنبھال لیا۔
لیتھم نے 130 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 62 رنز، جبکہ ولیمسن نے 107 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے لیتھم کو آؤٹ کرکے دونوں کے درمیان 109 رنز کی شراکت کوتوڑا، جبکہ ولیمسن بھی بغیررن جوڑے ابرار کا شکار ہوگئے۔
ہینری نکولس (پانچ رنز) کے چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد بلنڈل- بریسویل نے پانچویں وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت داری کی۔ بلنڈل 135 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بریسویل 119 گیندوں پر 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اورٹم ساؤتھی نے اننگ ڈکلیئرکردی۔
پاکستان نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل صفر پر عبداللہ شفیق اور میر حمزہ کی وکٹیں گنوا دیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک شاندار ان سونگر پرشفیق کوآؤٹ کیا جبکہ سودھی نے نائٹ واچ مین حمزہ کا وکٹ لیا۔
یوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز ڈیکلئیر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے شروع میں ہی دو وکٹیں گنوادیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔
پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔
قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔
نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کیلئے نامزد

Next Post

پانی کے انتظام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے ، پنچایت سطح پر صفائی، عوامی شراکت بڑھائی جائے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی

پانی کے انتظام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے ، پنچایت سطح پر صفائی، عوامی شراکت بڑھائی جائے : مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.