منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…اور بھائی چارہ برقرار رہا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

حادثوں کا شہر

سکیورٹی ایجنسیوں کاکہنا ہے کہ وہ ڈانگری واقعہ میںملوث افراد کوعنقریب ان کے انجام تک پہنچائیں گی اور… اوراللہ میاں کی قسم ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا … اور ایسا ہی ہونا بھی چاہئے اور… اور اس لئے ہو نا چاہئے کیونکہ حملہ آوروں نے نہ صرف نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ انکا ہدف جموں کشمیر کا روایتی بھائی چارہ بھی تھا اور… اور اللہ میاں کے فضل و کرم میں گرچہ حملہ آور نہتے لوگوںکو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے…لیکن بے چارے جموں کشمیر کے اس بھائی چارے کو نشانہ بنانے میں ناکام ہو ئے اور… اور سو فیصد ہو ئے ۔ یقینا کچھ ایک سیاسی جماعتوں اور گروپوں نے ان دلخراش واقعات پر اپنی سیاسی روٹیاں سیکنے کی کوشش کی ‘اپنی اشتعال انگیز بیان بازی سے لوگوں کو اکسانے کی بھی سعی کی … لیکن… لیکن جموںکشمیرکے لوگ ایک بات پھر عقلمند اور دانشمند ثابت ہو ئے ‘جنہوں نے اس نازک گھڑی میں بھی روایتی بھائی چارے کو برقرار رکھا… اوریہ حملہ آوروں کے علاوہ ہمسایہ ملک میں بیٹھے ان کے آقاؤں کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ سے کم نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ ہمسایہ ملک کسی نہ کسی طریقے سے کشمیر… جموں کشمیر میں افرا تفری کاماحول دیکھنے کا خواہاں ہے‘ وہ یہاں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے‘ وہ لوگوں کو آپس میں لڑتے جھگڑتے دیکھنا چاہتا ہے… لیکن… لیکن اس با ر بھی اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا … اور آئندہ بھی دیکھنا پڑے گا… البتہ … البتہ ایک بات ضرور ہے اور… اور وہ یہ ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں اور حکومت کو اپنے لنگوٹے کس لینے چاہئیں اوراس واقعہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ‘ جہاں جہاں بھی سکیورٹی خامیاں ہوں‘انکی نشاندہی کرکے ان کو ایڈریس کیا جائیگا اور… اور اس لئے کیا جائے کہ جموںکشمیر کے لوگوںکا خون سستا نہیں ہے کہ ہمسایہ ملک کے اشاروں پر اسے بہا دیا جائے … ایسا آئندہ نہیںہونا چاہئے ۔اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کو جو کچھ بھی کرنا ہو گا… ہمیں یقین ہے کہ وہ کریں گی اور… اور اس لئے کریں گی کہ جموں کشمیر میں امن کے دشمنوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے فورسز کو مکمل آزادی ہے اور… اور سو فیصد ہے ۔ہمیں یقین ہے اور پختہ یقین ہے کہ اب کی بار بھی ایسا ہی ہو گااور ڈانگری میں ۶ معصوم اور نہتے شہریوں کا خون بہانے والوں کوان کے انجام تک پہنچایا جائیگا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے‘ دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: مرکزی وزارت داخلہ

Next Post

گلگت بلتستان، حقوق سے محروم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ واقعی جنگ تھی یا پھر…؟

2025-06-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جناب ہمیں بھی سمجھائیے …پلیز!

2025-06-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

گلگت بلتستان، حقوق سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.